• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

حقوق انسانی،قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں:رضوان الرحمن خان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 10, 2022
0 0
A A
حقوق انسانی،قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں:رضوان الرحمن خان
Share on FacebookShare on Twitter
  اقوام متحدہ کے یونیورسل ڈیکلئیریشن آف ہیومن رائٹس کے 75 سال مکمل ہونے پر اس سال یہ خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے دنیا بھر میں انسانی عظمت، آزادی اور انصاف کے عنوان سے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔75 سالوں سے یوم حقوق انسانی کے اہتمام کے باوجود حقیقی صورت حال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی آج پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کی بیشتر مملکتیں نہ صرف اپنی عوام کے ان حقوق کو پامال کر رہی ہیں جو انہیں بطور انسان پیدا ہونے کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں بلکہ دیگر ریاستوں کا حق خود اختیاری ان عالمی طاقتوں کی زد پر ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ اس سلسلہ کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ھیکہ عالمی سطح پر حقوق انسانی کے خود ساختہ علمبردار سب سے زیادہ یہ پامالی کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی سیاہ تاریخ بتاتی ہے کہ کس طرح انہوں نے انسانی عظمت اور آزاد ریاستوں کے اختیارات و آزادی کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔
   ہمارے ملک بھارت کا آئین بھی انسانی حقوق اور انصاف و آزادی کے ساتھ شہریوں کو عزت کے ساتھ جینے کا حق فراہم کرتا ہے ۔ لیکن ملک عزیز میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات روز بروز بد ترین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ مذہبی مقامات پر حملے،موب لنچنگ، فرقہ وارانہ منافرت، قانون شکنی، خواتین کے ساتھ ظلم و ناانصافی جنسی استحصال کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں انسانی حقوق و انصاف کے محافظ خود مختار اداروں کو حکومتوں کی منشا کے مطابق استعمال کرنے کی کوششیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ سال خواتین کےخلاف جرائم کی شکایت میں ٪30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یہی حال سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کا بھی ہے ۔ محنت کش طبقات کو بھی ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہیومین رائٹس کونسل کے رکن ہونے کے ناطے انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام لوگوں کو بشمول اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے اور صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر اس حقیقت کی یاد دہانی ضروری سمجھتا ھیکہ مہذب معاشرہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ نیز حقوق انسانی کے احترام اور قانون کی بالادستی اور جمہوری قدروں کی پاسداری کے بغیر ملک کی ترقی و تعمیر کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا ۔ ضرورت اس بات کی ھیکہ یوم حقوق انسانی کو نشستا” گفتا” برخاستا” سے آگے بڑھ کر صحیح اسپرٹ کے ساتھ منایا جاے۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر بین الاقوامی یوم حقوق انسانی کو اسی غرض سے مناتی ہے۔ جماعت اسلامی ہند یہ چاہتی ہے کہ تمام باشندگان ملک مل کر ایک ایسی فضا کو فروغ دیں جو اخلاقی قدروں پر مبنی ہو۔ جہاں عدل و انصاف عام ہو ناروا معاشرتی و معاشی امتیازات مٹ جائیں۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist