پٹنہ سیٹی 17مئی ( ذوالقرنین) خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ پٹنہ سیٹی میںسیدی مرشدی جدٌی و امجدی قطب وقت عمدۃ الواعظین سیدنا شاہ خواجہ امجد حسین المعروف شا ہ امیر قدس سرہٗ العزیزکا 110 واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ ۲۱/ ۲۲/اور۲۳ذ یقعدہ بمطابق 20،21اور22مئی برو ز منگل بدھ اور جمعرات کو منایا جائیگا تین روزہ عرس مبارک کی تیاری خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف پٹنہ سیٹی میں شباب پر ہے خانقاہ کے احاطہ میں صاف صفائی جاری ہے خانقاہ میں دیگر تیاری کو مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مریدین متوسلین ور عقیدت مندوں کو تمام سہولت دستیاب ہوں واضح ہوکہ حضرت سید ناشاہ خواجہ امجد حسین ( المعروف شاہ امیر قدس سرہٗ العزیز) کے تین روزہ سالانہ عرس مبار ک میں ملک ہی غیر ممالک سے کثیر تعداد میں عقیدت مند شرکت فرماتے ہیں کٹیہار مالدہ میں بھی اس عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے عقیدت مندوں کافی جوش و خروش ہے اس مقامات سے عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے بڑی تعداد میں عقیدت مند تشریف لاتے ہیں ۔