نئی دہلی، قومی دارالحکومت کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں منگل کو ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے آج یہاں بتایا کہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا، جبکہ فیکٹری میں کم از کم دو سے تین لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ آگ پر قابو پانے اور بچاؤ مہم جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو صبح تقریباً 9.35 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور اس کے بعد 10 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے ۔ ڈی ایف ایس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ ڈی ایف ایس نے فیکٹری سے 3-4 لوگوں کو بچایا اور کچھ اور لوگ عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔