پٹنہ ، 12 جون :وزیر اعلی نتیش کمار نے احمد آباد سے لندن جارہی ایئر انڈیا کے جہاز کے حادثے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ احمد آباد میں ہوائی جہاز کا حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں اس واقعے سے بے حد رنجیدہ ہوں۔وزیر اعلی نے تمام مسافروں اور متاثرہ خاندانوں کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردی تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔