پٹنہ سیٹی 11 جون( ذوالقرنین) بی جے پی کے ریاستی ترجمان پربھاکر کمار مشرا نے اپوزیشن لیڈر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادو کے منصوبوں کو گرہن لگ گیا ہے تیجسوی یادو کو عظیم اتحاد کا سی ایم چہرہ قرار دینے کے لیے کافی عرصے سے بیتاب تھے لیکن عظیم اتحاد کے لیڈر تیجسوی یادو کو سی ایم چہرہ قرار دینے کو تیار نہیں ہیںمسٹر مشرا نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد میں مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں یہ مسائل اس قدر بڑھنے والے ہیں کہ ان کا حل ممکن نہیں رہے گا ایک طرف عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ آرائی ہے دوسرا مسئلہ سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کے چہرے کے دعویداروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد ہے ایسے میں سب سے بڑا مسئلہ تیجسوی یادو کے سامنے ہے جو بہار کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن عظیم اتحاد سے انہیں وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنانے کو کوئی تیار نہیں ہے شری مشرا نے کہا کہ حقیقت میں عظیم اتحاد ٹھگوں کا خاندان ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام اتحادی جماعتیںان کے تمام رہنما خود کو وزیراعلیٰ کا امیدوار مانتے ہیں اس لیے کوئی کسی کی حمایت کرنے کو تیار نہیں کسی کو ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ۔