• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

فکشن کی تخلیقیت، استحکام اور توانائی میں تکنیک کا اہم دخل ہوتا ہے: ابوبکر عباد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 28, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) فکشن کی تخلیق، استحکام اور توانائی میں تکنیک کا اہم دخل ہوتا ہے۔ فکشن خارج کی تصدیق سے بے نیاز ہوتا ہے۔ داستان زبانی بیانیہ کا فن ہے اور اس کی بنیاد تخیل پر قائم ہوتی ہے، جب کہ ناول اور افسانہ تعقل پر مبنی ہے۔ فکشن کی تکنیک پر راوی کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خودکلامی، آزاد تلازمۂ خیال، شعور کی رو، حقیقت نگاری، ماورائے حقیقت نگاری، جادوئی حقیقت نگاری، فلیش بیک، علامتیت، تجریدیت، اوپن اینڈیڈ اور کلوز اینڈیڈ کہانی، اساطیریت، سہ ابعادی تکنیک، فنتاسی، اظہاریت، ملفوظاتی تکنیک، تمثیلی تکنیک، ڈائری، خط اور آپ بیتی کی تکنیک فکشن کی اہم تکنیکیں ہیں۔ فکشن کا زور بیان کے بجائے بیانیہ پر ہوتا ہے۔ بیانیہ وقت کی تبدیلی سے وابستہ ہوتا ہے۔ افعال کے استعمال کے بغیر واقعہ آگے نہیں بڑھتا، لہٰذا افعال بیانیہ کا لازمی جزو قرار پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام منعقدہ توسیعی خطبے میں ’’فکشن کی تکنیک‘‘ کے موضوع پر خطبہ ارشاد کرتے ہوئے صدر شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی اور معروف ادیب و شاعر پروفیسر ابوبکر عباد نے کیا۔ صدارتی خطاب میں صدر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر کوثر مظہری نے کہا کہ یہ خطبہ صحیح معنوں میں اطلاقی تنقید کا بہترین نمونہ تھا۔ پروفیسر ابوبکر عباد نے فکشن کی تکنیک سے متعلق تمام نظری مباحث کو فکشن کے متون پر منطبق کرکے جس سلیقے سے پیش کیا، اس سے طلبہ کو ہی نہیں بلکہ اساتذہ کو بھی فیض یابی کا موقع ملا۔ اس توسیعی خطبے کے کنوینر ڈاکٹر خالد مبشر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ابوبکر عباد کا تعلق ایک موقر علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔ عہدِ حاضر میں ان کی فکشن تنقید گوناگوں معنویت و افادیت سے معمور ہے۔ پروگرام کا آغاز شعبے کے ریسرچ اسکالر عبدالرحمن کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر جاوید حسن کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔ پروگرام میں پروفیسر حبیب اللہ، عشرت ظہیر، طٰہٰ نسیم، پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر امتیاز وحید، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر انوارالحق، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر شاداب تبسم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر حنبل رضا اور ڈاکٹر محمد عارف کے علاوہ ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات شریک تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن   پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    اپریل 6, 2026
    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    اپریل 6, 2026
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist