پٹنہ (پریس ریلیز) محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،اردوڈائرکٹوریٹ، بہار، پٹنہ کے زیر اہتمام20مئی2025ءبروز منگل ،آڈیٹوریم، فنیشورناتھ رینو ہندی بھَوَن ، نزد آکاش وانی، چھجو باغ،پٹنہ میں10:30بجے دن سے اردو کے بلند پایہ محقق قاضی عبدالودود کی خدمات زبان و ادب کے اعتراف میں یادگاری تقریب منعقد کی جائیں گی۔ اس امر کی اطلاع دیتے ہوئے ڈائرکٹر، اردو ڈائرکٹوریٹ ایسایمپرویز عالم نے کہا کہ قاضی عبدالودود جیسی شخصیت کو یاد رکھنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے اردو ڈائرکٹوریٹ اس یادگاری تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جس میں دانشوران اردو ادب اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ یادگاری تقریب کے فوراً بعد ایک شعری نشست (بزم سخن) بھی آراستہ کی جائے گی۔ ڈائرکٹر نے محبان اردو زبان و ادب اور شائقین شعر و سخن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یادگاری تقریب میں ضرور شرکت فرماکر اپنے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں۔