• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

قرآن پوری انسانیت کیلئے رہنما کتاب ہے: مولانا محمد ناظم قاسمی

مسلمان اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرائیں : ڈاکٹر ایچ رحمان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

(حاجی پور/پریس ریلیز) جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور کے ایک طالب علم محمد عفان بن محمد ارشاد پاتے پور نے حفظ قرآن مکمل کیا، اس کیلئے جامعہ ہذا کے بانی و مہتمم مولانا آصف جمیل قاسمی نے انجمن بزم قاسمی سالانہ اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا، انجمن قاسمی کا سالانہ اختتامی پروگرام کا آغاز محمد عفان کی تلاوت اور نظامت مولانا توصیف فلاحی نے کی جسکی صدارت جمعیتہ علماء بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم بانی و مہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ نے فرمائی حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہار نے کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے راہ نما کتاب ہے جس کو پروردگار عالم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے واسطے سے آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے قلب اطہر پر نازل فرمایا اور یہ کتاب ہدایت اس وقت سے لےکر اب تک بعینہٖ اسی طرح ہے جس طرح نازل ہوا تھا اور قیامت تک اسی طرح محفوظ رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت اسے ردوبدل نہیں کر سکتی،اس لیے کہ کہ اس کی حفاظت کا وعدہ خو د اللہ رب العزت نے لیا ہے-مزید مولانا نے بتایا کہ آج تو دنیا میں قرآن کریم کے بےشمار حفاظ کرام موجود ہیں جس کے سینے میں کتاب اللہ پوری طرح محفوظ ہے- قیامت کے دن اللہ تعالی حافظ قرآن کو یہ حق دیں گے کہ وہ دس آدمیوں کی جنت میں لے جانے کے لئے پروردگار کے سامنے سفارش کرے اور حافظ قرآن کے والدین کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا اور ان کو سورج سے بھی زیادہ روشن تاج پہنایاجائے گا-انجمن قاسمی کا اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسیب الرحمان نے کہا کہ دینی تعلیم سے انسان خدا کی معرفت حاصل کرتا ہے اور دنیاوی تعلیم سے دنیا کی سرخروئی پاتا ہے پروردگار نے آپ حضرات کو دونوں طرح کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع عنایت فرمایا ہے، آپ دینی تعلیم پر خوب محنت کریں اور عصری تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ آپ کا دین اور دنیا دونوں بہتر ہو، انھوں نے بتایا کہ دینی تعلیم کا مقصد دنیا حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اللہ کی رضا اور معرفت حاصل کرنا ہے اور جو انسان اللہ کی معرفت حاصل کئے بغیر عبادت کرتا ہے تو وہ بسا اوقات ناکام اور گمراہ بھی ہو جاتا ہے اسی لئے دینی تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کے لئے ضروری ہو جاتا ہے- پروگرام کے دوران جامعہ کے بچوں نے بھی اپنا مظاہرہ پیش کیا، جس میں طلبہ نے تلاوت، نعت، اردو اور انگلش میں تقریروخطابت بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا، جسےسامعین اوراسٹیج پر موجود مہمانان اور معززعلماءکرام نےخوب سراہا اور ڈاکٹر ایچ رحمان نے بھی ڈھیر ساری دعائیں دیں،اوربچوں کوانعامات سےبھی نوازا جامعہ کے بانی و مہتمم مولانا آصف جمیل قاسمی اور جملہ اساتذہ و کارکنان کو مبارکباد پیش کیا واضح ہو کہ جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے فی الوقت جامعہ میں مقامی وبیرونی (140) طلبہ ،7, اساتذہ کی نگرانی میں دینی اور عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں اور 100 طلبہ کے طعام وقیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے اس موقع پر مولانا مبارک قاسمی مولانا توصیف مولانا شاہزیب قاسمی مولانا صغیر احمد حقانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے اور اسلام کے محافظ ہیں، مدارس قائم ہیں تو ہمارا دین و ایمان محفوظ ہیں اور ہمیشہ مدارس نے ایسے افراد تیار کیے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے ایسے حالات میں اپنے بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں مخلوط تعلیم سےبچنےکیلیےہم خود ایساادارہ قائم کریں جس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر توجہ ہویہ بہت ہی آسان کام اگرہم کرناچاہیںجس طرح چندہ کرکےہم مدارس بناتےہیں اسی طرح چندہ کرکےاسکول کالج بھی قائم کرسکتےہیں اسلیےکہ تین فیصدمسلم بچےہی اعلی تعلیم حاصل کرتےہیں زیادہ ترمسلم بچےانٹریاگریجویشن کرکےچھوڑ دیتے مولانا آصف جمیل قاسمی بانی ومہتمم جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی نے قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہقرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کے زنگ اترتے ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہماری اکثریت تلاوت قرآن مجید سے غافل ہے۔ دنیا کے کاموں میں اپنا وقت لگاتےہیں جبکہ تلاوت قرآن کے لئے وقت نہیں ملتا کا بہانہ کیا جاتا ہے۔ یقین جانیں تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ وقت میں برکت ڈالتا ہے۔ آج سے یہ عہد کریں کہ انشا ء اللہ قرآن مجید کی تلاوت کے لئے روزانہ وقت نکال کر کم از کم دو تین رکوع تلاوت کریں گے اور اس کو سمجھیں گے۔ اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تا کہ پتہ چلے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا فرماتے ہیں۔ حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی خادم جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی و سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی تلاوت قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئےکہا کہ آنحضرتﷺ فرماتے ہیں۔ یعنی رسول کریم ﷺنے فرمایا جو شخص اللہ کی کتاب قرآن کریم سے ایک حرف بھی پڑھتا ہے تو اِسے اِس کے بدلہ میں ایک نیکی کا ثواب ملتا ہے اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر قرار پاتی ہے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافط فصیح الدین عرف فردوس مدنی سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی و خادم جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور کی محنت پروگرام کی کامیابی مولانا بشیر علقمہ قاسمی مولانا شہباز قاسمی مولانا عبدالسبحان قاسمی حافظ توصیف صاحب محمد اویس اخیر میں مولانا آصف جمیل قاسمی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام میں شامل مولانا اظہار عالم قاسمی،حاجی ماسٹر زبیر احمد حافظ اشرف جمال محمد اکبر حسین ولی واجد حسین محمد ازہر محمد توحید محمد صابر محمد طارق حاجی رضوان محمد مصطفیٰ محمد طفیل مولانا اظہار الحق قاسمی وغیرہ وغیرہ شامل تھےاور اخیر حضرت مولانا ناظم صاحب قاسمی نے محمد عفان قرآن مجید کی سبق پڑھا کر حضرت کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist