
مہواویشالی، شبانہ فردوس: اللہ پاک نے یوں تو ہر انسان کو ہر خوبی سے نوازا ہے لیکن بعض انسانوں کو بعض خوبی سے نوازا ہے اور اسے انتخاب بھی فرمایا ہے اللہ قادر مطلق ہے وہ اپنی قدرت سے ادنی کو اعلیٰ بنادیتا ہے اور اس سے بندوں کی بھلائی کا کام کروا لیتا ہے یہ ہم سب کا ایمان اور عقیدہ بھی ہے۔ اللہ پاک ایسے بندوں کو چن لیتا ہے اور چننے سے پہلے اس بندے کو اس کی صلاحیت سے بھی نواز دیتا ہے جو اللہ پاک کا بندوں پر خاص کرم ہے۔ واضح ہو کہ آئندہ 2025 میں بہار ریاستی انتخاب ہونے والے ہیں اور اسی سال مہوا اسمبلی حلقہ سے نواجوان لیڈر ایم جسیم الحق چاند پور فتح حلقہ کے قوم سے روبرو ہورہے ہیں اور مہوا میں ایک مسلم لیڈر شپ کے طور پر اپنی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ ان کی ہمت اور جرات ہے کہ مہوا میں بڑی پارٹی کا صدیوں سے غلبہ رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب وقت آتا ہے تو غالب پارٹی کے مکھیا ہم سے کرسی چھین لیتے ہیں اس رویہ کو دیکھتے ہوئے ایم جسیم الحق آزاد امیدوار کے طور پر 2025 میں مہوا اسمبلی حلقہ میں قوم کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے کے لئے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے مہوا اسمبلی حلقہ میں سیاسی بیداری مہم گزشتہ 6 مہینہ سے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں جو قوم کے لئے خوش آئند ہے اور مستقبل کے لئے راہ ہموار بھی ہوتی دکھ رہی ہے شرط ہے کہ مہوا اسمبلی حلقہ کے مسلمان ایک بار متحد ہوجائیں پھر تو کھیلا ضرور ہوسکتا ہے نہیں تو قوم کا ایک سچا اور اچھا لیڈر ہم سب کی صحیح نمائندگی سے محروم ہوجاۓ گی۔ یہ باتیں بانی العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر و بانی عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد و بانی مفت دینی منظم کلاس شاہ پور خرد ساتھ ہی ڈاکٹر ناصر حسین، احمد حسین، عبد اللہ امامی، اسلامیہ اکھاڑہ استاد محمد اسلام، عبد الکلام، محمد عابد، وارڈ ممبر محمد حسنین سمیت سینکڑوں لوگوں نے ان کی قیادت پر حامی بھڑی اور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔











