• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدرسہ غوثیہ معینیہ کنز العلوم کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ نور مصطفیﷺ اجلاس کا انعقاد

علامہ عبدالروف مصباحی قبلہ کی دینی،ملی اورعلمی خدمات آب زر سے لکھنے کے ہیں قابل:اسماعیلی، 7فارغین کے سروں پررکھاگیاتاج زرین،علماومشائخ کے ہوئےبصیرت افروزخطابات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 26, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

مدھوبنی:مدرسہ غوثیہ معینیہ کنز العلوم نصیر الدین ٹولہ کیتھاہی رام پٹی مدھوبنی کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ اجلاس بنام نور مصطفیٰ ﷺ وجشن دستار بندی کاانعقاد کیاگیا۔پروگرام کا آغاز پیرطریقت گل گلزار قادریت سرکار مسولی حضرت علامہ سیدشاہ گلزار اسماعیل واسطی صاحب قبلہ سجادہ نشیں مسولی شریف کی سرپرستی،میدان خطابت کے بے تاج بادشاہ بلبل بنگال حضرت قاری نثار احمد رضوی کلکتوی کی قیادت،حضرت مولانا عبدالغفار صاحب کی صدارت،نازش علم وادب استاذالاساتذہ صدرالمدرسین ادارہ ھذاحضرت علامہ مولانا عبدالروف مصباحی صاحب قبلہ کی نظامت میں تلاوت قرآن پاک کے بعدحمد و نعت سے ہوا ۔ نقابت و نظامت کی اہم ذمہ داری ماہر علم وفن مصنف منظوم سوانح اعلی حضرت علامہ مولانا محبوب گوہر اسلام پوری نے نقابت کے تمام تر متقاضیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انجام دی بلا شبہ علامہ محبوب گوہر صاحب کی پہلوا دار شخصیت مایہ ناز کہنہ مشق نظم نگار اورفی البدیہہ شاعر ہونے کے ساتھ علماء نواز اور ادب نوازہیں۔ اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ گل گلزار قادریت وارث جبہ مولی علی،شہزادہ غوث اعظم سید شاہ الحاج علامہ گلزار اسماعیل واسطی دامت برکاتہم العالیہ ولی عہد خانقاہ مسولی شریف وقاضی شریعت لکھنو،جامع معقولات ومنقولات حضرت علامہ مفتی شمس الدین صاحب بہرائچ شریف،اولاد رسول سید شاہ مفتی زبیر عالم صاحب جوتکا دربھنگہ کے علاوہ قاضی شہر مدھوبنی مفتی اویس احمد رضوی سمیت شہر اور بیرون شہر کے مشاہیرعلما اور اصحاب فضل وکمال نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔ اجلاس عام میں مفتی شمس الدین صاحب بہرائچ شریف کا دیا گیاپیغام انتہائی جامع اور معنی خیز رہا۔ انہوں نے امت کے سلگتے ہوئے مسائل اوردینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت پرعلمی انداز میں ایسا انیق خاکہ پیش کیاکہ ہمیشہ سامعین کے اذہان میں محفوظ رہے گا۔علم اور علماء کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہر طرف فتنہ ہی فتنہ ہی ان فتنوں کی سرکوبی کیلیے دینی تعلیم اور مدارس دینیہ کی طرف مراجعت ہماری عظیم ترین ضرورت ہے۔ہمارا اولین فریضہ ہے کہ اپنے بچوں کو عاشق مصطفیٰ ﷺ اور بچیوں کو کنیز فاطمہ بنائیں۔ افسوس کے ہماری بیٹیاں غیروں کے کالج، اسکول، یونیورسٹی میں جاکر ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کرتی ہیں اگر ہمارے پاس اسلامیہ کالج، غوثیہ اسکول، امام احمد یونیورسٹی ہوتو ہماری نسلیں غیروں کے پراتھنا نہیں بلکہ ہاتھ باندھ کرمصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کا ہدیہ پیش کریں تی۔انہوں دل پذیر بات کہی کہ ایک ٹائم کم کھاو مگر اپنی نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلیے اپنا مدرسہ اسکول کالج بنائیں۔ اگر ہم بڑھتے ہوئے ارتداد کا بروقت انسداد نہ کیا تو قیامت کے دن ہمیں جواب دینا ہوگاہماری سخت پر شش ہوگی۔ سرکار مسولی سید شاہ گلزار ملت دامت برکاتہم القدسیہ نے دوران بیعت اپنے مریدوں کو مسلک اعلی پر سختی سے عمل کرنے تلقین فرمائی اور کہا کہ نماز، روزہ حج و زکوۃ اور ضروریات پر عمل کریں، جھوٹ، چغلی، غیبت فحاشی سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر ادارہ ھذا کے پروردہ استاذ مرکزی ادارہ شرعیہ مفتی غلام رسول اسماعیلی خطیب وامام قدیمی جامع مسجد پٹنہ نے اسلامی انقلاب کے عروج وزوال کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اج ہم علمی اور عملی انحطاط کے باعث پستی اور زبوحالی کے شکار ہیں۔ہماری کامیابی کا تعلق مدارس دینیہ سے ہے جب تک ہم اس سے جڑے رہے کامیاب تھے اور جب اس سے بیزار ہوئے تو تہ وبالا ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور فتنوں کا دور ہے پورے عالم میں خیر وشر کی کشکمش چل رہی ہے، کہیں لوگ اسلامی کی خوبیوں کو جان کر اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں تو کہیں مغربی تہذیب وتمدن کےفروغ سے نوجوان بچے بچیاں دین اسلام سےبیزاری کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ، جیسے جیسے ذرائع ابلاغ بڑھتے جارہے ہیں ،اتنے ہی فتنے بڑھتے جار ہے ہیں،ان فتنوں میں ایک فتنۂ ارتداد بھی ہے ،اس فتنے کی زہریلے اثرات مسلم معاشرہ میں تیزی سے پھیل ر ہے ہیں ،رات دن مسلم خواتین کو مرتد بنانےکی کوششیں کی جارہی ہیں،نوجوان بچیاں اسلامی تہذیب اور اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر کفر والحاد کے راستہ پر چل پڑی ہیں ،غیر مسلم آسانی سے ان بچیوں کواپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔ارتداد امت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اپنوں کا دین اسلام سے پھر جانا او رمرتد ہوجانا بڑے دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے فتنہ ارتداد کے اسباب وجوہات، اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں،لڑکیوں کا گھر سے بھاگ کر غیر مسلموں سے شادی کرنے کےپس پردہ عوامل، دین وایمان کی حفاظت کےلیے چند گزارشات اور فتنوں سےبچنے کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم میں کا ہر ایک ذمہ دار ہےاور ہمیں ہماری ذمہ داری کے بارے میں سوال کیاجائیگالہذااپنی اولاد کو موبائل کے بجائے قران دو تعلیمات حدیث دوفرائض واجبات مستحبات پر عمل کرواپنے مدارس کو مضبوط کرو علماء اہلسنت کے قوت وباز بن کر ہمہ وقت کھڑے رہو اللہ کامیابی مقدر فرمائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ ہمارا مادر علمی ہے اس ادارہ سے ہمارے وجود کا رشتہ ہے۔اس ادارہ کی عظیم کڑی اورمضبوط ستون استاذ گرامی وقارعلامہ مولانا عبدالروف مصباحی صاحب ہیں انہوں نے اپنے خون جگر سے اس ادارہ کی ابیاری کی ہیں اور کررہے ہیں انہوں نے مجھ ناتواں جیسا ہزاروں علماء قوم کوحوالہ کر العلم یتفع بہ کا تاج حاصل کیا ہے ملک کے چپہ چپہ میں حضرت والا کے شاگردوں کی جماعت خدمات دین انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاذ گرامی علامہ عبد الروف صاحب قبلہ اس عہدکے ان ممتاز اصحاب علم وفضل میں سے ہیں، جنھیں دین اسلام کے علم و آگہی میں ملکہ ہونے کے ساتھ درس وتدریس اور خطاب وخطبات کے حوالے سے ایک منفر دشناخت حاصل ہے۔ علمی اعتبار سے اپ استنادی حیثیت کے حامل ہیں۔آپ دل دردمند، فکر ارجمند اور زبان ہوشمند کے حامل ہیں،اسلامی و عصری علوم کے جامع ہیں،اپ کی فکر کافی رسا، دماغ بڑا پاکیزہ، خیالات بڑے بلند، عزائم فولادی، لہجہ بلا کا شیریں، طرز ادا سحر انگیز، طریقۂ القا مثالی، انداز پیشکش دلچسپ اور بات پیش کرنے کا سلیقہ بڑا صاف ستھرا ہے،آپ بنیادی طور پر مسلک حق کے میدان کے عظیم کڑی ہیں۔ استاذ گرامی کی خاص توجہات اور ان کی بے لوث تگ ودو کے سبب اج میں اس قابل ہوں کہ بفضلہ تعالی مرکزی ادارہ شرعیہ میں درس وتدریس کے ساتھ ۱۰کتابوں کو ترتیب دے چکا ہوں ہنوز کام جاری ہے۔واقعی آپ نے نے استاذ ہونے کا مکمل حق اداکیاہے زندگی بھر آپ کا احسامند رہوں گااور اپ کیلے بلندی اقبال کی دعا کرتارہوں گا۔میدان خطابت کے عظیم شہسوار بلبل بنگال حضرت قاری نثار احمدرضوی صاحب نے گاہ بگاہ اپنے منفردانہ بے باکانہ محبتانہ انداز میں خطاب کر جلسے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ حضرت قاری عرفان صاحب،قاری فضل الرحمن زحمی صاحب، مولانا عبدالقیوم شمسی صاحب، حضرت ظفر عقیل، حضرت مولانا مبارک حسین مبارک صاحب، حضرت چراغ رضا کلتوی صاحب اور فیضان مجاہد کے علاوہ دیگر خطباء و شعراء نے منظوم ومنثور میں اظہار خیال کر اجلاس کو تاریخ ساز اور یادگار بنایا۔اجلاس کے اختتام پربدست گلزار ملت دستار بندی کا روح پرور منظر لوگوں نے ملاحظہ کیا۔اور مفتی غلام رسول اسماعلی تالیفات، جامع الحنفیہ،امام احمد بحیثیت امام المحدثین،ملک العلماء کی فقہی بصیرت کا اجرا گلزار میاں لے بدست کیا گیا۔اس اجلاس کے تمام امور کو انجام دینے میں علامہ عبدالروف صاحب سمیت ادارہ کے اساتذہ نے جس طرح محنت کی اسے علما کے ذریعہ سراہا گیا اور جملہ معاونین ادارہ کے لیے صحت و عافیت اور ادارہ کے اہم رکن مرحوم انور اسماعیلی کی مغفرت کی دعا گئی۔گلزار ملت کی رقت انگیزدعاپراجلاس کااختتام عمل میں ایا۔مدھوبنی:مدرسہ غوثیہ معینیہ کنز العلوم نصیر الدین ٹولہ کیتھاہی رام پٹی مدھوبنی کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ اجلاس بنام نور مصطفیٰ ﷺ وجشن دستار بندی کاانعقاد کیاگیا۔پروگرام کا آغاز پیرطریقت گل گلزار قادریت سرکار مسولی حضرت علامہ سیدشاہ گلزار اسماعیل واسطی صاحب قبلہ سجادہ نشیں مسولی شریف کی سرپرستی،میدان خطابت کے بے تاج بادشاہ بلبل بنگال حضرت قاری نثار احمد رضوی کلکتوی کی قیادت،حضرت مولانا عبدالغفار صاحب کی صدارت،نازش علم وادب استاذالاساتذہ صدرالمدرسین ادارہ ھذاحضرت علامہ مولانا عبدالروف مصباحی صاحب قبلہ کی نظامت میں تلاوت قرآن پاک کے بعدحمد و نعت سے ہوا ۔ نقابت و نظامت کی اہم ذمہ داری ماہر علم وفن مصنف منظوم سوانح اعلی حضرت علامہ مولانا محبوب گوہر اسلام پوری نے نقابت کے تمام تر متقاضیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انجام دی بلا شبہ علامہ محبوب گوہر صاحب کی پہلوا دار شخصیت مایہ ناز کہنہ مشق نظم نگار اورفی البدیہہ شاعر ہونے کے ساتھ علماء نواز اور ادب نوازہیں۔ اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ گل گلزار قادریت وارث جبہ مولی علی،شہزادہ غوث اعظم سید شاہ الحاج علامہ گلزار اسماعیل واسطی دامت برکاتہم العالیہ ولی عہد خانقاہ مسولی شریف وقاضی شریعت لکھنو،جامع معقولات ومنقولات حضرت علامہ مفتی شمس الدین صاحب بہرائچ شریف،اولاد رسول سید شاہ مفتی زبیر عالم صاحب جوتکا دربھنگہ کے علاوہ قاضی شہر مدھوبنی مفتی اویس احمد رضوی سمیت شہر اور بیرون شہر کے مشاہیرعلما اور اصحاب فضل وکمال نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔ اجلاس عام میں مفتی شمس الدین صاحب بہرائچ شریف کا دیا گیاپیغام انتہائی جامع اور معنی خیز رہا۔ انہوں نے امت کے سلگتے ہوئے مسائل اوردینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت پرعلمی انداز میں ایسا انیق خاکہ پیش کیاکہ ہمیشہ سامعین کے اذہان میں محفوظ رہے گا۔علم اور علماء کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہر طرف فتنہ ہی فتنہ ہی ان فتنوں کی سرکوبی کیلیے دینی تعلیم اور مدارس دینیہ کی طرف مراجعت ہماری عظیم ترین ضرورت ہے۔ہمارا اولین فریضہ ہے کہ اپنے بچوں کو عاشق مصطفیٰ ﷺ اور بچیوں کو کنیز فاطمہ بنائیں۔ افسوس کے ہماری بیٹیاں غیروں کے کالج، اسکول، یونیورسٹی میں جاکر ہاتھ جوڑ کر پراتھنا کرتی ہیں اگر ہمارے پاس اسلامیہ کالج، غوثیہ اسکول، امام احمد یونیورسٹی ہوتو ہماری نسلیں غیروں کے پراتھنا نہیں بلکہ ہاتھ باندھ کرمصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کا ہدیہ پیش کریں تی۔انہوں دل پذیر بات کہی کہ ایک ٹائم کم کھاو مگر اپنی نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلیے اپنا مدرسہ اسکول کالج بنائیں۔ اگر ہم بڑھتے ہوئے ارتداد کا بروقت انسداد نہ کیا تو قیامت کے دن ہمیں جواب دینا ہوگاہماری سخت پر شش ہوگی۔ سرکار مسولی سید شاہ گلزار ملت دامت برکاتہم القدسیہ نے دوران بیعت اپنے مریدوں کو مسلک اعلی پر سختی سے عمل کرنے تلقین فرمائی اور کہا کہ نماز، روزہ حج و زکوۃ اور ضروریات پر عمل کریں، جھوٹ، چغلی، غیبت فحاشی سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر ادارہ ھذا کے پروردہ استاذ مرکزی ادارہ شرعیہ مفتی غلام رسول اسماعیلی خطیب وامام قدیمی جامع مسجد پٹنہ نے اسلامی انقلاب کے عروج وزوال کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اج ہم علمی اور عملی انحطاط کے باعث پستی اور زبوحالی کے شکار ہیں۔ہماری کامیابی کا تعلق مدارس دینیہ سے ہے جب تک ہم اس سے جڑے رہے کامیاب تھے اور جب اس سے بیزار ہوئے تو تہ وبالا ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور فتنوں کا دور ہے پورے عالم میں خیر وشر کی کشکمش چل رہی ہے، کہیں لوگ اسلامی کی خوبیوں کو جان کر اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں تو کہیں مغربی تہذیب وتمدن کےفروغ سے نوجوان بچے بچیاں دین اسلام سےبیزاری کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ، جیسے جیسے ذرائع ابلاغ بڑھتے جارہے ہیں ،اتنے ہی فتنے بڑھتے جار ہے ہیں،ان فتنوں میں ایک فتنۂ ارتداد بھی ہے ،اس فتنے کی زہریلے اثرات مسلم معاشرہ میں تیزی سے پھیل ر ہے ہیں ،رات دن مسلم خواتین کو مرتد بنانےکی کوششیں کی جارہی ہیں،نوجوان بچیاں اسلامی تہذیب اور اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر کفر والحاد کے راستہ پر چل پڑی ہیں ،غیر مسلم آسانی سے ان بچیوں کواپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔ارتداد امت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اپنوں کا دین اسلام سے پھر جانا او رمرتد ہوجانا بڑے دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے فتنہ ارتداد کے اسباب وجوہات، اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں،لڑکیوں کا گھر سے بھاگ کر غیر مسلموں سے شادی کرنے کےپس پردہ عوامل، دین وایمان کی حفاظت کےلیے چند گزارشات اور فتنوں سےبچنے کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم میں کا ہر ایک ذمہ دار ہےاور ہمیں ہماری ذمہ داری کے بارے میں سوال کیاجائیگالہذااپنی اولاد کو موبائل کے بجائے قران دو تعلیمات حدیث دوفرائض واجبات مستحبات پر عمل کرواپنے مدارس کو مضبوط کرو علماء اہلسنت کے قوت وباز بن کر ہمہ وقت کھڑے رہو اللہ کامیابی مقدر فرمائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ ہمارا مادر علمی ہے اس ادارہ سے ہمارے وجود کا رشتہ ہے۔اس ادارہ کی عظیم کڑی اورمضبوط ستون استاذ گرامی وقارعلامہ مولانا عبدالروف مصباحی صاحب ہیں انہوں نے اپنے خون جگر سے اس ادارہ کی ابیاری کی ہیں اور کررہے ہیں انہوں نے مجھ ناتواں جیسا ہزاروں علماء قوم کوحوالہ کر العلم یتفع بہ کا تاج حاصل کیا ہے ملک کے چپہ چپہ میں حضرت والا کے شاگردوں کی جماعت خدمات دین انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاذ گرامی علامہ عبد الروف صاحب قبلہ اس عہدکے ان ممتاز اصحاب علم وفضل میں سے ہیں، جنھیں دین اسلام کے علم و آگہی میں ملکہ ہونے کے ساتھ درس وتدریس اور خطاب وخطبات کے حوالے سے ایک منفر دشناخت حاصل ہے۔ علمی اعتبار سے اپ استنادی حیثیت کے حامل ہیں۔آپ دل دردمند، فکر ارجمند اور زبان ہوشمند کے حامل ہیں،اسلامی و عصری علوم کے جامع ہیں،اپ کی فکر کافی رسا، دماغ بڑا پاکیزہ، خیالات بڑے بلند، عزائم فولادی، لہجہ بلا کا شیریں، طرز ادا سحر انگیز، طریقۂ القا مثالی، انداز پیشکش دلچسپ اور بات پیش کرنے کا سلیقہ بڑا صاف ستھرا ہے،آپ بنیادی طور پر مسلک حق کے میدان کے عظیم کڑی ہیں۔ استاذ گرامی کی خاص توجہات اور ان کی بے لوث تگ ودو کے سبب اج میں اس قابل ہوں کہ بفضلہ تعالی مرکزی ادارہ شرعیہ میں درس وتدریس کے ساتھ ۱۰کتابوں کو ترتیب دے چکا ہوں ہنوز کام جاری ہے۔واقعی آپ نے نے استاذ ہونے کا مکمل حق اداکیاہے زندگی بھر آپ کا احسامند رہوں گااور اپ کیلے بلندی اقبال کی دعا کرتارہوں گا۔میدان خطابت کے عظیم شہسوار بلبل بنگال حضرت قاری نثار احمدرضوی صاحب نے گاہ بگاہ اپنے منفردانہ بے باکانہ محبتانہ انداز میں خطاب کر جلسے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ حضرت قاری عرفان صاحب،قاری فضل الرحمن زحمی صاحب، مولانا عبدالقیوم شمسی صاحب، حضرت ظفر عقیل، حضرت مولانا مبارک حسین مبارک صاحب، حضرت چراغ رضا کلتوی صاحب اور فیضان مجاہد کے علاوہ دیگر خطباء و شعراء نے منظوم ومنثور میں اظہار خیال کر اجلاس کو تاریخ ساز اور یادگار بنایا۔اجلاس کے اختتام پربدست گلزار ملت دستار بندی کا روح پرور منظر لوگوں نے ملاحظہ کیا۔اور مفتی غلام رسول اسماعلی تالیفات، جامع الحنفیہ،امام احمد بحیثیت امام المحدثین،ملک العلماء کی فقہی بصیرت کا اجرا گلزار میاں لے بدست کیا گیا۔اس اجلاس کے تمام امور کو انجام دینے میں علامہ عبدالروف صاحب سمیت ادارہ کے اساتذہ نے جس طرح محنت کی اسے علما کے ذریعہ سراہا گیا اور جملہ معاونین ادارہ کے لیے صحت و عافیت اور ادارہ کے اہم رکن مرحوم انور اسماعیلی کی مغفرت کی دعا گئی۔گلزار ملت کی رقت انگیزدعاپراجلاس کااختتام عمل میں ایا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن   پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    اپریل 6, 2026
    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    اپریل 6, 2026
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist