• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی پر حج ایکٹ 2002کی دھجیاں اڑانے کا الزام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 19, 2022
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی پر حج ایکٹ 2002کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے انہیں ایک تفصیلی خط لکھا ہے جس میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محترمہ وزیر موصوفہ آپ کی ہی وزارت میں اپنے ہی قانون حج ایکٹ 2002کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔پریس کو جاری خط میں انہوں نے کہا ہے کہ ایکٹ میں صاف صاف لکھاہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور اسٹیٹ حج کمیٹی کی چار ماہ پہلے پوری کمیٹی بن کر تیار رہنی چاہیے مگر جون 2019کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا کی مدت ختم ہوئی اور وزارت نے چھ چھ ماہ کی مدت بڑھائی اور اس کے بعد عدالت کے دخل کے بعد بیشتر اسٹیٹ میں حج کمیٹیاں بنی ہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا آج تک ایکٹ 2002کے تحت نہیں بنائی گئی اپریل 2022 میں حج کمیٹی آف انڈیا جو 12رکنی بنائی گئی اس میں بھی ایک ممبر کی مفتی کوٹہ میں ممبر شپ رکھی گئی اور دوسرے راجیہ سبھا ممبر جن کی مدت 3ماہ بعد ختم ہونی تھی اور ختم ہوگئی اس طرح قانون کا مذاق اڑا کر حج کمیٹی کی ادھوری تشکیل کردی گئی جبکہ 19ممبران کو ووٹ دینے کا حق ہے سب سے پہلے ضروری ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل حج ایکٹ 2002کے تحت پوری 23 رکنی کمیٹی بناکر ایک ساتھ اس کا انتخاب کیاجائے ۔مسٹر اعظمی نے خط میں لکھا ہے کہ آل انڈیا حج کانفرنس سے میڈیا کو دور رکھا گیا جبکہ اس کانفرنس کی طرف پورے ملک کے مسلمانوں کی نگاہیں لگی رہتی ہیں کہ حج کانفرنس میں ملک کے عازمین حج کےلئے کچھ نئی سوغات ملے گی مسٹر اعظمی نے کہا کہ وزیر موصوفہ نے جواشارہ دیے ہیں وہ کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ ڈیپوٹیشن پہ ڈاکٹر خادم الحجاج اے .ایچ. او .وغیرہ جاتے ہیں شاید آپ کی رائے ہے کہ انھیں بند کردیا جائے ۔مسٹر اعظمی نے خط میں لکھا ہے کہ مکہ شہر پوری طرح پہاڑ پر بسا ہوا ہے اور ملک سے جانے والے حاجیوں کی ایوریج عمر 65سال سے زیادہ ہوتی ہے اور وہاں کا موسم بھی یہاں سے بہت مختلف ہوتا ہے اور عازمین مکہ پہنچنے کے بعد فوراً انھیں ضروری ارکان پیدل چل کر کافی محنت اور مشقت سے ادا کرنے پڑتے ہیں ایسے میں 90فیصد عازمین کا شروعاتی دور میں بیمار پڑنا لازمی ہوتاہے اور مکہ میں 20سے 40اسپتال قائم ہوتے ہیں جس کے ایک ایک اسپتال میں کئی کئی ڈاکٹر اور عملہ ہوتا ہے اور وہ حاجیوں کا ضروری علاج کرتے ہیں اور مدینہ میں بھی یہی نظام قائم ہوتاہے ۔انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ خادم الحجاج اور اے.ایچ.او جو وہاں بھیجے جاتے ہیں کا¶نسلیٹ وہاں اپنے طور پر ڈیوٹی لگاتاہے اور مختلف بلڈنگوں میں خادم الحجاج کی ڈیوٹی ہوتی ہے اور چوں کہ یہاں کے حاجی سعودی زبان سے واقف نہیں ہوتے ہیں اس لیے ان کی وہ پوری طرح رہنمائی کرتے ہیں اور وہاں پر حاجیوں کے گم ہونے کی شکایت بھی بہت زیادہ رہتی ہے ایسے میں یہ افسران انھیں ڈھونڈ کر کمرہ میں پہنچانے میں مددگار ہوتے ہیں اس لیے یہ سہولت بھی برقرار رہنی چاہیے ۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ عازمین حج کو انٹر نیشنل مسافر کی طرح ڈالر دینے کے بارے میں بھی بات آئی ہے لیکن وہ نظام کسی بھی طرح حج کمیٹی کے حاجیوں کے لیے مناسب نہیں ہوگا کیوں کہ 75فیصد آبادی ہماری گا¶ں میں ہے اور حاجی اسی گا¶ں سے جاتے ہیں اس طرح پہلے یہ نظام تھا کہ جدہ میں ایئرپورٹ پر انھیں یہ ریال دیے جاتے تھے جس میں بہت شکایتیں ملتی تھیں کہ وہاں لائن لگاکر بھی کچھ حاجی نہیں لے پاتے تھے اور کچھ حاجی ادھر ادھر ہوجاتے تھے اس طرح کی شکایت ملنے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے غورخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اپنے ملک ہی میں انھیں ایئرپورٹ پر یہ ریال دیا جائے اور یہ نظام پوری طرح اچھا ہے اگر اس سلسلے میں ڈالر کا نظام قائم کیا گیا تو حاجی گا¶ں سے لے کر مکہ شہر تک ڈالر کو کیش کرانے میں اور ڈالر کو حاصل کرنے میں پریشان ہوں گے لہٰذا یہ نظام کسی بھی طرح بند نہ کیاجائے ۔اور 2100ریال جو حاجی کو دیے جاتے ہیں وہ ان کی ضرورت کےلئے کافی ہوتے ہیں۔مسٹر اعظمی نے خط میں لکھا ہے کہ شیڈول فلائٹ سے بھی حاجیوں کو بھیجنے پہ غور وخوض ہورہاہے جوکسی بھی طرح عملی طور پر کامیاب نہیں ہوسکتا کیوں کہ جدہ میں حج ٹرمنل الگ ہے اور شیڈول فلائٹ کا ایئرپورٹ الگ ہے اور ساتھ ہی شیڈول فلائٹ سے اتنی بڑی تعداد میں حاجی کا جانا ناممکن ہے حج کمیٹی کے حاجی کوچارٹر فلائٹ سے ہی بھیجنا مفید ہوگا ہاں کرایہ کم کرنے کےلئے انٹر نیشنل گلوبل ٹینڈر کیاجائے اور اس میں شفافیت اور محنت سے وزارت شہری ہوا بازی اپنی ذمہ داری نبھائے ۔ اس کے علاوہ جو9بڑے امبارگیشن پوائنٹ ہیں ان کی الگ سے ٹینڈرنگ کی جائے تو یہ سفر کچھ سستا اور آرام دہ ہوسکتاہے۔انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ جہاں تک حج سستا کرنے کا سوال ہے معلم فیس اس وقت کئی گناہ بڑھ گئی جو سعودی عرب حکومت سے وابستہ ہے اس سلسلے میں امبیسڈر اور کونسل جنرل آف انڈیا کی طرف سے سنجیدہ کوشش کی ضرورت ہے وہاں شاہی حکومت ہے نتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے ہاں جو وہاں رہائش کے لیے کمرہ لیا جاتاہے اس میں کچھ شفافیت اور محنت کی جائے تو کچ سستے مکان مل سکتے ہیں۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے پاس جو بھی اثاثہ اور سرمایہ ہے وہ مسلمانوں کی گاڑھی کمائی کا ہے اسے خرچ کرنے کےلئے ایکٹ 2002میں 4ایکس آفیشیو ممبران اس کی دیکھ ریکھ کے لیے اور سرکار کی رائے بتانے کے لیے ہوتے ہیں۔مسٹر اعظمی نے اخیر میں محترمہ وزیر موصوفہ سے مو¿دبانہ اپیل کیا ہے کہ یہ سفر ایک گا¶ں سے شروع دوسرے ملک میں ختم ہوتاہے اس میں کوئی بڑی تبدیلی کرنے سے پہلے متعلقہ محکمہ وزارت خارجہ وزارت شہری ہوا بازی، اسٹیٹ حج کمیٹی ، سینٹرل حج کمیٹی، اور ہرشہر میں جو حج رضا کار ہیں ان کے مشورے سے یہ دھیرے دھیرے برسوں سے اصلاحات کرکے روایات قائم ہوئی ہے اس لیے اس میں ہفتوں اور مہینوں میں کچھ لوگوں سے مشورہ اور رائے مانگ کرکے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لیے کم ازکم ایک سال کی مدت کے لیے کوئی کمیٹی بنائی جائے اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں کو شامل کرکے اور اس کے لیے جگہ جگہ دورے کرکے وہ اپنی رپورٹ پیش کرے اس کے بعد کوئی انقلابی تبدیلی آئے گی تو وہ عازمین حج کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist