• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مولاناآزاد جیسی شخصیتیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں: پروفیسر شیخ عقیل احمد
پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مولانا آزاد کی وراثت کے موضوع پر قومی اردو کونسل میں خصوصی لکچر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 11, 2022
0 0
A A
مولاناآزاد جیسی شخصیتیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں: پروفیسر شیخ عقیل احمدپہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مولانا آزاد کی وراثت کے موضوع پر قومی اردو کونسل میں خصوصی لکچر
Share on FacebookShare on Twitter

آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں معروف دانشور محترمہ سیدہ سیدین حمید کے خصوصی لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے مہمان مقرر کا استقبال کیا، ساتھ ہی مولانا آزاد کی شخصیت کے اہم پہلوو¿ں پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے ہندوستان کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے لائق تحسین خدمات انجام دیں۔ انھو ں نے آزاد ہندوستان کے شاندار مستقبل کے لیے سائنس، ٹکنالوجی اور میڈیکل سائنس کی تعلیم کے بہترین ادارے قائم کرنے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تحریک آزادی کے دوران ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اِس ملک کی آزادی میں جن عظیم رہنماو¿ں نے غیر معمولی کردار ادا کیا اور جن کے فکروعمل نے ہندوستان سے انگریزی اقتدار کے خاتمے کو یقینی بنایا ان میں مولانا ابوالکلام آزاد کانام نمایاں ہے۔ شیخ عقیل نے کہا کہ مولانا آزاد قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے داعی تھے اور انھوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں میں جا بہ جا متحدہ قومیت اور اس مشترکہ وراثت کو موضوع ومحور بنایا، جو ہندوستانی قوم کا ہزاروں سال کا قابل فخر سرمایہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد جیسی نابغہ¿ روزگار شخصیتیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،وہ اپنے پیچھے قومی یکجہتی، اتحاد و اتفاق اورملک کی تعمیر و ترقی کے تئیں جو نظریاتی نقوش چھوڑ گئے ہیں، ان پر عمل کرکے ہندوستان میں نہ صرف سماجی اتحاد کا بے مثال کارنامہ انجام دیا جاسکتا ہے،بلکہ اس طرح ہندوستان وشوگرو بھی بن سکتا ہے۔ محترمہ سیدہ سیدین حمید نے اپنے لکچر میں مولاناآزاد سے وابستہ دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور زندگی کے مختلف علمی، فکری، سیاسی و سماجی پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ مولانا آزاد ابتدائی عمر سے ہی قومی و ملی جدوجہد میں شرکت کرنے لگے تھے۔ انھوں نے کم عمری میں ’لسان الصدق‘ نامی اخبار جاری کیا ،جس کے ذریعے قوم کو بیدار کرتے ہوئے اس وقت کے حالات میں ضروری طرزِ عمل اختیار کرنے کی دعوت دی، آگے چل کر انھوں نے یہی کام ’الہلال‘ اور’البلاغ‘ جیسے مشہور اخباروں کے ذریعے کیا،جس کی گونج کلکتہ اور پھر پورے ملک میں سنی گئی جس کی وجہ سے اس وقت کی برطانوی حکومت نے انھیں شہربدر کرکے رانچی میں نظربند کردیا۔ انھوں نے کہا کہ گاندھی جی سے ملنے کے بعد مولاناآزاد کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی اور اپنے آپ کو انھوں نے قومی تحریکوں کے لیے وقف کردیا۔انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد کی سیاسی فکر مشترکہ قومیت اور ہندومسلم اتحاد پر قائم تھی اور ان کا ماننا تھا کہ تمام طبقات مل کر ہی نئے ہندوستان کی تعمیر و ترقی کا فریضہ انجام دے سکتی ہیں۔انھوں نے مولانا کی اخلاقی و شخصی خصوصیات پر بھی خاص طورپر گفتگو کی اور اس حوالے سے ان کی مختلف خوب صورت تحریروں کے حوالے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا آزاد کی ذات میں بہت غیرمعمولی قسم کی انسانی و اخلاقی خوبیاں جمع ہوگئی تھیں۔انھوں نے عصرحاضر میں مولانا آزاد کے افکار کی معنویت پر زور دیا اور کہا کہ آج ہم جس قسم کے تشویش انگیز حالات سے گزر رہے ہیں،ان میں خصوصاً مولانا کے افکار ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ان پر عمل کرکے ہم اپنی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ پروفیسر شیخ عقیل احمدکے اظہارِ تشکر کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔اس موقعے پر کونسل کا تمام عملہ موجود رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist