
بہارشریف(محمد راشد عالم) مگھڑا گاؤں کے شیتلا ہائی اسکول میں نئے تعمیر شدہ ایک کمرے کے ہال کا افتتاح اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور بہار حکومت کے دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بہار ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ قابل اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے۔تعلیم کے میدان میں 2005 میں ہماری حکومت بنتے ہی ہم نے 35 لاکھ بچوں کو اسکول بھیجا اور ایک ہزار سے زیادہ اسکول بنائے۔تعلیمی ماحول بنایا تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے دنیا جیتی جا سکتی ہے۔بچے آپ ہی ملک کا مستقبل ہیں،اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔بہار کی حکومت طلبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے جس نے سب سے زیادہ طلبہ کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔اقلیتی ہاسٹل،جننائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل،امبیڈکر ہاسٹل ہر ضلع میں بنائے گئے ہیں اور انجینئرنگ کالج،میڈیکل کالج،پولی ٹیکنک کالج،نرسنگ کالج اور خواتین آئی ٹی آئی بنوایا ہے اور طلبہ کو ہر ماہ ایک ہزار رقم و 15 کیلو فی مہینہ آناز فراہم کرتی ہیں اب ہماری طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسری ریاستوں میں نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر اسکول کی ہیڈ ماسٹر میسز کماری نوتن سنہا نے وزیر شرون کمار کو شال پیش کرکے ان کا اعزاز کیا۔اس موقع پر بہارشریف کے سٹی صدر ندیم جعفر عرف گلریز انصاری،جے ڈی یو ضلع ترجمان ڈاکٹر دھننجے کمار دیو،بلاک صدر سنجے کشواہا،دھننجے مکھیا،راجہ مشرا،کندن مہتو وغیرہ موجود تھے۔











