
بہارشریف(محمد راشد عالم) مسلمانوں کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کل سے روزہ شروع ہوں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق آٹھواں مہینہ ہے اور اس مہینے کی اہمیت کسی بھی دوسرے مہینے سے کہیں زیادہ ہے،اس مہینے میں ہر بالغ مسلمان پر چاہے وہ مرد ہو یا عورت (لڑکا ہو یا لڑکی) فرض قرار دیا گیا ہے۔آج سے ہر مسجدوں اور خانقاہوں میں تراویح شروع ہو جائے گا اور رات کو شہرری کے بعد پہلا روزہ ہوگا۔اس ماہ رمضان کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پہلا حصّہ رحمت،دوسرا حصہ مغفرت اور آخری تیسرا حصّہ جہنم سے نجات کا ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا اور پہلی سحری کا آخری وقت 4:54 تک ہے اور رمضان المبارک کے پہلے دن افطار کا وقت 5:52 ہے۔تاہم دور دراز کے علاقے کے لحاظ سے اس وقت میں ایک یا دو منٹ کا فرق ہوسکتا ہے۔رمضان المبارک مہینے کو لے کر سبھی جگہ مسجدوں،خانقاہوں کی رنگ روغن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی سبب ضلع ہیڈ کوارٹر بہارشریف شہر کے بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے اور پل پر،بھراؤ پر،سبزی بازار،خندق پر،سوہ سرائے وغیرہ مقامات پر پھل،کھجور،سوئیہ،ٹوپی اور عطر کی دکانیں پوری طرح سے سج دھج کر تیار ہو گئی ہے۔رمضان المبارک مہینے کی آمد کو لے کر مسلمانوں کے درمیان کافی خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔











