بہارشریف(محمد راشد عالم) بہار حکومت کے دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار نے بہارشریف کے سرکٹ ہاؤس میں NDA کے لیڈروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے بہار کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس بجٹ 2025-26 میں بہار کے لیے نئے بجٹ کی پیش کش کی ہے۔بہار کی اقتصادی ترقی اور ریاست کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی راہ ہموار کرے گی اور کل 26 ہزار کروڑ کے اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچے سے لے کر سیاحت،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سڑکوں کے رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اس منصوبے میں پٹنہ-پورنیا۔بکسر- بھاگلپور اور بودھ گیا-راجگیر-دربھنگا ایکسپریس وے کی تعمیر شامل ہے۔قومی اہمیت کا پٹنہ-پونے ایکسپریس وے پروجیکٹ ریاست کو ملک کے مغربی حصے سے براہ راست جوڑے گا۔وزیر نے کہاکہ ہوائی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے پٹنہ کے قریب بیہٹا میں گرین فیلڈ ہوائی اڈہ اور بھاگلپور کے سلطان گنج میں اجیبی ناتھ ہوائی اڈہ قائم کیا جائے گا۔ سیاحت کے شعبے میں،گیا کے مہابودھی مندر اور وشنوپد مندر کے لیے ایک خصوصی کوریڈور تعمیر کیا جائے گا،جس سے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔تعلیم کے میدان میں نالندہ یونیورسٹی کو ترقی دینے اور آئی آئی ٹی پٹنہ کو وسعت دینے کا منصوبہ ہے،صحت کی تعلیم میں نئے میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے اور موجودہ کالجوں میں سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔زراعت اور خوراک کے شعبے میں مشرقی ہندوستان کا پہلا پروسیسنگ سینٹر قائم کیا جائے گا،سابقہ آر جے ڈی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ بہار نے اغوا کی صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے۔بہار کو جنگل راج اور گھوٹالوں کی ریاست کہا جانے لگا۔وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں بہار اب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔یہاں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے دور قیادت میں بہار میں پوری طرح امن و امان بحال ہے اب بہار کے عوام آر جے ڈی کی طرف جانا نہیں چاہتے ہیں۔وزیر نے مذید کہاکہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں خصوصی توجہ دے کر بہار کے نتیش کمار کے ترقی کے راستے کو اور رفتار دینے کی کوشش کی ہے جس کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر جے ڈی یو کے ضلع صدر محمد ارشد،ترجمان ڈاکٹر دھننجے کمار دیو،ڈپٹی میئر ندیم جعفر عرف گلریز انصاری،بی جے پی،ایل جے پی(آر)،ہم وغیرہ کے ضلع صدر اور NDA کے کارکنان موجود تھے۔












