
بہارشریف(محمد راشد عالم)نالندہ ضلع کے پرول پور بازار میں سونے کے تاجر کی دوکان ڈکیتی کا معاملہ 36 گھنٹے کے اندر انکشاف کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔بتادیں کہ 26 فروری کو شام 4:30 بجے پرول پور بازار میں واقع جگدمبا جیولرز کی دکان میں تین مجرموں نے داخل ہوکر اسلحہ کا خوف دیکھا کر زیورات لوٹ لیے تھے،اس سلسلے میں پرول پور تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے فورا کاروائی کرتے ہوئے تینوں مجرموں کو گرفتار کر کے لوٹے گئے زیورات اور اسلحے اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل اور موبائل برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ہیرا کمار تھرتھری تھانہ،صدام قریشی اور محمد ممتاز دونوں ساکن مافی،تھانہ استھانواں،نالندہ ہے۔ برآمد ہونے والے زیورات میں سونے کے 2 سکری،سونے کی 30 انگوٹھیاں،2 دیسی ساختہ پستول،4 زندہ کارتوس،1 موٹرسائیکل اور 2 موبائل فون شامل ہیں۔چھاپہ ماری ٹیم میں ایس ڈی او ہلسا،سرکل انسپکٹر ایکنگر سرائے، تھانہ صدر پرول پور،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ اور مسلح افواج شامل تھیں۔











