
بہارشریف(محمد راشد عالم) ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف شہر کے ہسپتال چوراہا واقع شرم کلیان میدان میں منگل کے روز سہ پہر سی پی آئی کی طرف سے ایک بہت بڑی مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا،اس مہاپنچایت میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کامریڈ ڈی راجہ،سکریٹری امرجیت کور،ریاستی صدر رام نریش پانڈے مہمان خصوصی تھے۔اس پروگرام کی صدارت ضلع صدر راج کشور پرساد نے کی اور نظامت ڈاکٹر منوج کمار نے کیا۔مہاپنچایت کے دوران سی پی آئی کے رہنماؤں نے ریاستی اور مرکزی حکومت پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی اور ریاستی دونوں حکومت شبھی شعبوں میں پوری طرح ناکام ہے اور عوام کو مونگیری لال کا حسین سپنہ دکھا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں جو کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے عام عوام پریشانی کے عالم میں ہے۔انہوں نے کئی اہم مطالبات کے لیے آواز اٹھائی،اس موقع پر مقررین نے کہاکہ اگر حکومت نے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے تو جدوجہد اور تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا،جس میں خواتین کو 5 اعشاریہ زمین اور بزرگوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ اراضی کی ادائیگی کی جائے۔آشا میں ذات،آیوشمان بھارت کارڈ کے ساتھ تمام کلینک میں علاج کی سہولت،دیگر سماجی اور معاشی مطالبات-تعلیم، روزگار اور خواتین کے حقوق سے متعلق کئی دیگر مسائل پر بھی خطاب کیا گیا۔مقامی سطح پر عوام نے کھل کر اپنے مسائل پیش کیے اور حکومت سے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی،سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری کامریڈ ڈی راجہ نے کہا کہ آج ملک میں معاشی ناہمواری اور سماجی ناانصافی اپنے عروج پر ہے،حکومت غریبوں،مزدوروں اور کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے،جب تک سی پی آئی کے رہنماؤں نے کہاکہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتے،ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔عوام کے ساتھ مل کر تحریک کو تیز کریں۔اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں ستندر کرسنن،محمد علاؤ الدین،لالتی دیوی،لچمی نارائن سنگھ،شرون یادو،ونود بہاری،چندر شیکھر پرساد کے علاوہ درجنوں لوگ شامل ہیں۔شیو کمار یادو(سردار جی) نے ائے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔











