پٹنہ، 13 جون (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ڈی بی ٹی کے ذریعے 271 کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم سماجی تحفظ پنشن اسکیم اور وزیر اعلیٰ کنیا اتھان یوجنا کے مستفیدین کے کھاتوں میں منتقل کی۔مسٹر کمار نے جمعہ کو یہاں ایک، انے مارگ واقع ’سنکلپ‘ سے ڈبی ٹی کے ذریعے سماجی تحفظ پنشن اسکیم اورمکھیہ منتری کنیا اتھان یوجنا کے مستفیدین کے کھاتوں میں 271 کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی۔ آج کے اس پروگرام میںپانچ سوشل سیکورٹی پنشن اسکیموں کے کل61 لاکھ 29 ہزار 548 مستفیدین کو 254 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور مکھیہ منتری کنیا اتھان یوجنا کے85 ہزار 556 مستفیدین کو16 کروڑ 70 لاکھ 33 ہزار روپے کی رقم یعنی کل 62 لاکھ 15 ہزار 104 مستفیدین کو کل 271 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 900 روپے منتقل کیے گئے۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج62 لاکھ 15 ہزار ایک سو چار مستفیدین کو 271 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 900 روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے ۔ اس میں اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم ، اندرا گاندھی قومی معذور پنشن اسکیم اور اندرا گاندھی قومی بیوہ پنشن اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے 112.14 کروڑ روپے اور ریاستی حکومت کی طرف سے 68.93 کروڑ روپے شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں ، بہار ڈس ابیلٹی پنشن اسکیم ، لکشمی بائی سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم اور مکھیہ منتر کنیا اتھان یوجنا کے تحت کل 90.08 کروڑ روپے کی رقم دی جارہی ہے ۔
مسٹر کمار نے کہا کہ بہار ڈس ایبلٹی پنشن اسکیم کے تحت ریاستی حکومت نے 9 لاکھ 64 ہزار 220 مستفیدین کو 38 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 600 روپے کی رقم منتقل کی ہے۔ لکشمی بائی سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے 8 لاکھ 63 ہزار 76 مستفیدین کو 34 کروڑ 69 لاکھ 19 ہزار 600 روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم کے تحت مرکز کی طرف سے 35 لاکھ 59 ہزار 667 مستفیدین کو 89 کروڑ 83 لاکھ 43 ہزار 600 روپے اور ریاستی حکومت کی طرف سے 61 کروڑ 48 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ اندرا گاندھی قومی معذوری پنشن اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 10 ہزار 583 مستفیدین کو 3 کروڑ 31 لاکھ 77 ہزار 600 روپے منتقل کیے گئے ہیں جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ 59 ہزار 200 روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ اندرا گاندھی قومی بیوہ پنشن اسکیم کے تحت 6 لاکھ 32 ہزار 2 مستفیدین کو مرکزی حکومت کی جانب سے 18 کروڑ 99 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور ریاستی حکومت کی طرف سے 6 کروڑ 33 لاکھ 06 ہزار 200 روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔یعنی کل 61 لاکھ 29 ہزار 548 مستفیدین کے درمیان 254 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 900 روپے کی رقم منتقل کی گئی، جس میںمرکزی حکومت کی طرف سے 112 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 800 روپے اورریاستی حکومت کی طرف سے 142 کروڑ 30 لاکھ 66 ہزار 100 روپے شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مکھیہ منتری کنیا اتھان یوجنا کے تحت 85 ہزار 556 مستفیدین کو ریاستی حکومت کی طرف سے 16 کروڑ 70 لاکھ 33 ہزار روپے کی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے تمام میدانوں میں بھرپور تعاون مل رہا ہے اور ان اسکیموں میں بھی مرکزی حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی فلاح کی جانب سے چلائی جا رہی سماجی تحفظ کی پنشن اسکیموں سے عوام کو براہ راست فائدہ مل رہا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری،سماجی فلاح کے وزیر مدن سہنی،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،چیف سکریٹری امرت لال مینا،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ وغیرہ موجود تھے ۔