
پٹنہ ، 26 فروری 2025 کوزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج وزیر اعلی سکریٹریٹ میں واقع ‘ سمواد’ میں منعقد پروگرام میں بہار میں منعقد ہونے والے والےسیپک ٹاکرا ورلڈ کپ -2025 کے ‘لوگو’ اور ‘شوبنکر’ کی نقاب کشائی کی۔
وزیر اعلی نے’لوگو’ اور ‘شوبنکر’ کی نقاب کشائی
جدید تھری ڈی ہولوگرام پروجیکٹر کے ذریعہ ‘کی ، جو بہار میں پہلی بارہوا ہے۔ والےسیپک ٹاکرا ورلڈ کپ
2025 کے ‘لوگو’ میں بہار کی ثقافت ، اسپورٹس مین شپ اور مستقبل کی توانائی کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ اس کھیل کا ‘شوبنکر’ بہار کی طاقت اور فخر کی علامت ہے۔
بہار پہلی بار سیکپک ٹاکرا ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ سیکپک ٹاکرا ورلڈ کپ
2025 ،20 سے 25 مارچ 2025 تک پاٹلی ہترا اسپورٹس کمپلیکس ، پٹنہ میں منعقد ہوگا جس میں 25 سے زیادہ ممالک کے کھلاڑی اپنی طاقت ، مہارت اور جذبے کی نمائش کریں گے۔ واضح ہوکہ سیکپک ٹاکرا ورلڈ کپ ملائشیا کا قومی کھیل ہے۔
پروگرام کے دوران ، وزیر اعلی نے 38 ویں قومی کھیلوں میں بہار کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔ 38 ویں قومی کھیل 28 جنوری سے 14 فروری 2025 تک اتراکھنڈ میں منعقد ہوئے ، جس میں بہار نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 1 سونے کاتمغہ 6چاندی کے تمغے اور 5 کانسہ کے تمغے سمیت مجموعی طور پر 12 تمغے جیتے جو ریاست کی کھیلوں کی تاریخ میں اہم حصولیابی ہے۔ بہار کے کھلاڑیوں نے لانس بال میں سونے کا تمغہ،تیر اندازی ، ووشو ،تلوار بازی ، لان بالز ، یوگا اور رگبی میں چاندی کا تمغہ اور اور ووشو ، لان بالز ، تلوار بازی اور مورڈن پٹاتھ لان میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
پروگرام کے دوران ، سیپک ٹاکرا گیمس اور کھیلو انڈیا یوتھ پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔
پروگرام کے دوران ، وزیر اعلی کو جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر اور ہندوستانی سیپک ٹاکرافیڈریشن کے صدر مسٹر یوگندر سنگھ داہیہ نے مومنٹو پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری ، نائب وزیر اعلی وجے کمار سنہا ، آبی وسائل کے وزیر مسٹر وجے کمار چودھری ، وزیر کھیل مسٹر سریندر مہتا ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا کے ، ڈی جی پی مسٹر ونئےکمار ، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر کمار روی ، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر رویندرن شنکرن ،اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مسٹر مہیندر کمار کے ، انڈین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر مسٹر یوگندر سنگھ داہیہ ،انڈین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے نائب صدر مسٹر وپین کامدار سمیت سینئر افسران اور کھلاڑی موجود تھے۔











