
پٹنہ ، 26 فروری 2025:- وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج راج بھون میں منعقدہ وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر جناب عارف محمد خان نے سنجے سراؤگی ، ڈاکٹر سنیل کمار ، مسٹر جییویش کمار ، مسٹر راجو کمار سنگھ ، مسٹر مو تی لال پرساد ، مسٹر کرشنا کمار منٹو اور مسٹر وجئے کمار منڈل کو راج بھون کے رجندر منڈپ میں وزرا کی شکل میں عہدہ ورازداری کا حلف دلایا۔











