پٹنہ ، 16 مئی :کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے آج آسان آمدورفت مقصد سے خواتین کے لئے 20 پنک بسوں اور ریاست کے تحت 166 ڈیلکس بسوں کے چلانے کاافتتاح کیا محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام منعقد پروگرام میں 01انے مارگ سے وزیر اعلا نے ہری جھنڈی دکھا کربسوں کوروانہ کیا۔ وزیر اعلی نے بسوں کو روانہ کرنے سے پہلے بسوں کا معائنہ کیا اور اس میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ خواتین استحکام کی طرف ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا یہ ایک اہم قدم ہے جس کے تحت 20 پنک بسیں شروع کی گئیں ہیں۔ اس سے خواتین کا سفر محفوظ، آرام دہ اور پرسکون ہو گا اور انہیں آمدو رفت میں بہت سہولت ہوگی ۔۔ریاست کے مختلف اضلاع کے لئے 166 ڈیلکس بسیں چلائی گئیں ہیں ۔ اس سے ریاست کے اندر مسافروں کو مختلف مقامات پر آنے اور جانے میں آسانی ہوگی۔ نیز ان کا سفر آرام دہ اور پرسکون ہوگا۔
اس موقع پر ، نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری ، نائب وزیر اعلی جناب وجے کمار سنہا ، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر جنابب وجے کمار چودھری ،ٹرانسپورٹ کی وزیر مسز شیلا ہماری،رکن قانون ساز کونسل مسز کمود ورماں،وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار،وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری مسٹر سندیپ کمار آر پدکل کٹی،وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر کمار روی،وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنر مسٹر نوین کمار اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔