سید پرویز قیصر
پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جنوبی افریقہ میں 2007 میں کھیلا گیاتھا۔ ہندوستان نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔ نگلینڈ میں 2009 ہوئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز میں 2010 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ 2012 میں سری لنکا میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز فاتح رہی تھی۔بنگلہ دیش میں 2014 میں ہوئے اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے خطاب جیتا تھا۔
ہندوستان میں 2016 میں 8 مارچ سے 3 اپریل تک چھٹا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کھیلا گیا تھا جس میںسولہ ٹیموں نے شرکت کہ تھی۔ ان سولہ ٹیموں میں سے آٹھ ٹیموں نے کوالی فائنگ روانڈ میں شرکت کی تھی۔ بنگلہ دیش، عمان ،نیدر لینڈس اور آٗئیر لینڈ کو گروپ اے میں رکھا گیا تھا جبکہ اٖفغانستان، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ اورہانگ کانگ کو گروپ بی میں جگہ ملی تھی۔ گروپ اے سے بنگلہ دیش اور گروپ بی سے افغانستان نے سپردس میں جگہ بنائی تھی۔ سپر دس کے گروپ ایک میں سری لنکا، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور اٖفغانستان،کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ دو میں ہندوستان، پاکستان، نیوزی لینڈ، آسڑیلیا اور بنگلہ دیش کو جگہ ملی تھی۔ان دونوں گروپوں میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار بنیں۔
دہلی میں 30 مارچ 2016کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوسات وکٹ سے شکست دیکردوسری مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 153 رن بنائے تھے۔کولین منرونے 48 منٹ میں،32 بالوں پرسات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے46رن بنائے۔ بین اسٹوکس نے چار اوور میں 26 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔انگلینڈ نے17.1 اوور میںتین وکٹ پر 159 رن بناکر میچ جیتا۔ ۔ جیسن رائے جنہوں نے50 منٹ میں 44 بالوں پرگیارہ چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 78 رن بنائے تھے،مین آٖ ف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
ممبئی میں دوسر ا سیمی فائنل 31 مارچ 2016کو کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیزنے ہندوستان سات وکٹ سے شکست دیکر دوسری مرتبہ فائنل میں داخلہ حا صل کیا۔ہندوستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میںدو وکٹ پر 192 رن بنائے تھے۔وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ89 رن بنائے تھے۔ وہ 63 منٹ میں47 بالوں پرگیارہ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے، آوٹ ہوئے بغیر89 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ویسٹ انڈیز نے19.4 اوور میںتین وکٹ پر 196 رن بناکرمیچ جیتا تھا۔ لینڈل سیمنس نے80 منٹ میں51 بالوں پرسات چوکوں اورپانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 82رن بنائے تھے۔ وہ مین آٖ ف دی میچ منتخب ہوئے۔
کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں 3 اپریل 2016کو ہوئے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیکر چ دوسری یمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ20 اوور میںنو وکٹ پر 155 رن بنائے تھے۔جو روٹ نے62 منٹ میں36 بالوں پرسات چوکوں کی مدد سے54رن بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز نے19.4 اوور میں چھ وکٹ پر 161 رن بناکر فائنل میںچار وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلون سا ئمولس نے 92منٹ میں66 بالوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر85 رن بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ ملا جبکہ وراٹ کوہلی مین آٖف دی سریز منتخب ہوئے۔ فائنل میچ میں آخری اوور میں کارلوس بریتھویٹ نے چار بالوں پر چار چھکے لگاکر میچ میں جیت درج کی تھی۔












