• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پاراڈائز پبلک اسکول”جہانگیرنگر کےطلبہ اورطالبات نے سائنس ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایا

دُنیا بَھر میں روزانہ لاکھوں افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں: محمد پرویز عالم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے اور قومی شاہراہ این ایچ 27 / پر واقع تعلیمی وتربیتی ادارہ پارہ ڈائز پبلک اسکول جہانگیر نگر کے طلبہ اور طالبات نے گزشتہ کل سائنس دے کے موقع پر سائنس ڈے بڑے جوش و خروس کے ساتھ منایا اس موقع پر بچوں نے مختلف سائنس ایگزیبیشن ( سائنس کی نمائش ) کے ذریعہ اپنی سائنسی معلومات کا مظاہرہ کیا اور پورے جوش وخروش کے ساتھ اپنی سائنسی نمائش کے سامنے کھڑے ہوکر آنے والے تمام مہمانانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سائنسی نمائشوں کی جانکاریاں دیں، جسے مہمان نے بے حد پسند کیا اور بچوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین اور قابل ستائش بتایا۔ اس موقع پر سائنسی نمائش میلے کے مہمانِ خصوصی اور ہندی صحافی قمر عالم نے سائنس کے فوائد پر بولتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی انسانوں کی ترقی کی بنیاد رہی ہیں، جنہوں نے معاشروں کو جدید بنایا اور زندگی کے معیار کو بہتر کیاہے، سائنس کی جدتوں سے حاصل ہونے والے فوائد طبی دریافتوں سے لے کر گلوبل ولیج کو جوڑنے والی ٹیکنالوجیز تک گہرے اور دور رس ہیں۔ تاہم یہی جدتیں جو انسانی صلاحیتوں کو اُٹھا سکتی ہیں، کبھی کبھار غير متوقع نتائج بھی پیدا کر سکتی ہیں، جیسے کہ ہیروشیما کے واقعات نے دکھایا ہے۔آپ نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے انسانی وجود کے جوہر کو تبدیل کر دیا ہے۔ طبی سائنس میں ترقیوں نے ویکسینز اینٹی بایوٹکس اور علاج فراہم کیے ہیں جنہوں نے لاکھوں کی جان بچائی۔ زرعی جدتوں نے خوراک کی سکیورٹی کو بہتر بنایا ہے اور پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔ تکنیکی ترقیات نے رابطے کو تبدیل کر دیا ہے، جو اب پلک جھپکتے میں پوری دنیا تک پہنچ سکتا ہے جبکہ اسکول کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد پرویزعالم نے سب سے پہلے تمام مہمانوں اور گارجین حضرات کا کا شاندار خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور پھر انہیں اور موجود تمام طلبہ اور طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روئے زمیں میں آلودگی پیدا کرنے والے عوامل قدرتی بھی ہو تے ہیں اور انسان کے اپنے پیدا کردہ بھی۔ اگر ہم قدرتی عوامل کی بات کریں، تو اس کی بڑی مثال آتش فشاں پہاڑ ہیں، جن کے پھٹنے پر دھواں اور راکھ ماحول آلودہ کردیتے ہیں،جب کہ انسان کے پیدا کردہ محرکات کی تو ایک طویل فہرست ہے آپ نے آگے کہا کہ یہ ماحولیاتی آلودگی نہ صرف امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، بلکہ جسم کا دفاعی نظام بھی بُری طرح متاثر کررہی ہے۔ آلودگی کی کئی اقسام ہیں،جو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ہماری زندگیوں میں منفی کردار ادا کرتی ہیں۔ فضائی آلودگی کی تمام اقسام میں سب سے خطرناک فضائی آلودگی ہے،جس نےہر جان دار کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دُنیا بَھر میں روزانہ لاکھوں افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ ان عوراض میں سانس کی نالیوں کی سوزش، دَمہ، سینے کا انفیکشن، دِل کے امراض ،بلیڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، انجائنا اور فالج کا حملہ وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے مزید بتایاکہ فضائی آلودگی کےکئی اسباب ہیں۔ مثلاً کوئلہ، لکڑی، تیل یا قدرتی گیس جلانے سے نکلنے والا دھواں، جنگلات میں آگ لگنا ، صنعتی شعبہ جات میں استعمال ہونے والے مختلف فوسل فیولز(Fossil fuels)، اینٹوں کے بھٹّے، چمنیوں اور راکھ پیدا کرنے والی فیکٹریوں سے اُٹھتا دھواں، ردّی، ناکارہ اشیاء جلانے، پُرانی عمارتیں گرانے اور نئی تعمیرات کا عمل وغیرہ شامل ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد پرویزعالم نے تمام مہمانوں، گارجین حضرات اور تمام اساتذۂ کرام اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسکو کے تمام اساتذہ اور معلمات موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist