پٹنہ سیٹی16جون ( ذوالقرنین) پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی 13ویں کونسل میٹنگ 14 جون سے 16 جون تک سلی گوڑی کورٹیارڈ میریٹ ہوٹل میں منعقد ہو ئی جو ملک کے تعلیمی نظام کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھنے میں کامیاب ہوئی کانفرنس کا افتتاح پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سید شمائل احمد اور مہمان خصوصی معروف آئی اے ایس مسٹر وکاش ویبھو اور سابق مرکزی وزیر اور کٹیہار کےMLA مسٹر طارق انور نے کیا پٹنہ مہا نگرکے صدر اور سروودیا انفینٹ اکیڈمی کے پرنسپل پنکج کشور سنگھ کو قومی تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیااس کے ساتھ سروودیا انفینٹ اکیڈمی کی مالسلامی برانچ کی پرنسپل رچا سنگھ اور پاسبا مہا نگر آفس انچارج محترمہ سشیلا رانی آفس اکاؤنٹنٹ شری راکیش کمار کو بھی ان کے خصوصی کام کے لیے اعزاز سے نوازا گیا پٹنہ مہا نگر صدر پنکج کشور سنگھ نے اس۱عزاز کے لیے قومی صدر سید شمائل احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تقریب نہ صرف پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی منظم طاقت کا عکاس ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پرائیویٹ اسکول آج صرف ایک کاروبار نہیں ہیں بلکہ قوم کی تعمیر میں فیصلہ کن قوت کے طور پر کام کررہے ہیں سلی گوڑی جیسے شہر سے اس قومی مکالمے کا آغاز پورے شمال مشرقی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد بن سکتا ہے اس کانفرنس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر گہرائی سے گفتگو اور ورکشاپس کا انعقاد کیا یا : نئی تعلیمی پالیسی 2020: چیلنجز اور عمل درآمد کی حکمت عملی پرائیویٹ سکولوں کی شناخت اور تجدید میں رکاوٹیںابتدائی بچپن کی تعلیم اور ای سی سی ای اساتذہ کی تربیتCSR (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری) کے ذریعے پرائیویٹ اسکولوں کو سپورٹ بجٹ اور غیر بجٹ (کم فیس) اسکولوں کی مالی حفاظت ڈیجیٹل تعلیم اور تکنیکی انضمام بچوں کی حفاظت اور POCSO ایکٹ کی تعمیل اساتذہ کی سماجی حیثیت اور ‘قومی استاد سمان ابھیان’کی تجویز تعلیم کے میدان میں انٹرپرینیورشپ اور روزگار کی تخلیق اس کانفرنس میں ملک بھر کے تقریباً 500 اسکولوں کے نمائندے تعلیمی پالیسی کے ماہرین ریاستی اکائیوں کے ضلعی صدور میڈیا کے نمائندے اور مرکزی وزارتوں کے اہلکار شامل ہوئے اس کا اختتام ایک ‘قومی تعلیمی قرارداد’ کے ساتھ ہوا جو حکومت ہند کو پیش کیا جائے گا،