گیان بندو کوچنگ جی ایس اکیڈمی میں ستیہ دیو سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام صحت سے متعلق بیداری مذاکرہ ذیابیطس، گردے، بلڈ پریشر، پروسٹیٹ اور پیشاب سمیت مختلف بیماریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا پٹنہ: ستیہ دیو سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سےجمعرات کوکے ڈی رائے کیمپس، این آئی ٹی موڑ میں گیان بندو جی ایس اکیڈمی میں ایک ہیلتھ ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام میں سینئر یورولوجسٹ ڈاکٹر کمار راجیش رنجن نے صحت سے متعلق آگاہی پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ طالب علمی کی زندگی میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ اہداف کو آسانی سے حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے چیک اپ اور متوازن طرز زندگی اپنا کر کئی سنگین بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس دوران طلباء کو ذیابیطس، گردے، بلڈ پریشر، پروسٹیٹ اور پیشاب سمیت مختلف بیماریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔یہ مباحثہ سماجی ذمہ داری کے تحت منعقد کیا گیا تھا، جس میں طلباء کو صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اس میں طلباء کی کثیر تعداد کی شرکت کو دیکھ کر منتظمین نے مستقبل میں بھی اسی طرح کی صحت سے متعلق آگاہی مباحثوں کا انعقاد کرنے کا عزم کیا۔