سہرسہ(سالک کوثر امام) شاہین اکیڈمی جو کہ مسلسل کامیابی کے ساتھ خاص طور پر مسلم طلبہ کیلیے میڈیکل اور انجینئرنگ کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، رفتہ رفتہ شاہین کی پرواز گاؤں گاؤں تک پہنچ رہی ہے، اور ہر علاقے سے طلبا جوق در جوق اس کی جانب کھچے چلے جارہے ہیں، اسی کڑی میں ضلع کے تحت سمری بختیار پور کے تریانواں میں واقع مخدوم ابوالقاسم میموریل اسکول میں شاہین گروپ کاداخلہ امتحان 16مارچ کو منعقد، ہوگا، اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اسکول کے سرپرست حافظ کوثر امام اشرفی نے کہا کہ امتحان میں شرکت کے خواہاں بچے مخدوم ابوالقاسم میموریل اسکول کی آفس سے فری میں فارم حاصل کرکے فارم کو کیپیٹل لیٹر میں بھریں اور اس میں اپنادو فوٹو لگاکر 15 مارچ تک جمع کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ داخلہ امتحان آٹھویں ، نویں، دسویں ، گیارھویں اوربارھویں درجات کی فری کوچنگ کے لیے شاہین گروپ کے زیراہتمام منعقدہوگا، انہوں نے شاہین اکیڈمی کے بارے میں کہاکہ یہاں گرچہ غیر مسلم طلبہ بھی پڑھتے ہیں مگر خاص طور پر اس کی بنیاد رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں اعلی تعلیم یافتہ مسلمانوں کی تعداد صرف پانچ فیصد ہے، مسلم سماج آج بھی تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے اسی مقصد کے تحت شاہین اکیڈمی کم پیسوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کررہی ہے، ہر سال ہزاروں طلبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کاامتحان پاس کر اپنی لیاقت کا لوہا منوا رہے ہیں، آج پورے ہندوستان میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔ پٹنہ میں بھی لڑکے اور لڑکیوں کیلیے الگ الگ ہاسٹل اور کلاس روم موجود ہیں۔ جن لوگوں کو اپنے بچوں کے مستقبل میں چار چاند لگانا ہے وہ بآسانی ہمارے اسکول سے فری میں فارم حاصل کر کے یہیں ٹیسٹ دے کر شاہین اکیڈمی پٹنہ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔شاہین اکیڈمی پٹنہ کے ڈائریکٹر قیصر علی خان نے کہاکہ ایڈمیشن کے پروسس میں یہ ہے کہ ہم لوگ تو ایسے سال بھر ضلعے میں ضلع اور گاؤں میں اسکولوں میں جاجا کر کے ٹیسٹ لیتے ہیں جس کی بنیاد پر بچوں کا ٹیسٹ ہوتا ہے اور اور پھر بچے آتے ہیں تو اس بنیاد پر ان کا ایڈمیشن ہوتا ہے جو لوگ ٹیسٹ نہیں بھی دیتے ہیں ان کے لیے بھی ہم لوگوں نے یہاں پر نظم رکھا ہے کہ جب وہ ایڈمشن لینے یہاں آتے ہیں تو ان کا ہم لوگ ٹیسٹ لیتے ہیں۔ مزید یہ کہ اسکالرشپ کا بھی نظام ہے، اسکالرشپ ٹیسٹ ہوتا ہے جو بچے اچھا کرتے ہیں تو اس میں ہم لوگ ان کو اسکالرشپ دیتے ہیں۔