پٹنہ سٹی11 جون ( ذوالقرنین) بچوں کو ہنرمند اور خواتین کو خود انحصار بنانے کے لیے منعقدہ 10 روزہ سمر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا یہ پروگرام رہوتگی کندن گرلس بنیادی اسکول للو بابو کا کوچہ میں منعقد ہواپروگرام کا باقاعدہ افتتاح وارڈ67 کے کونسلر منوج کمار عرف منا جیسوال نوجوان سماجی کارکن ششانت شیکھرڈاکٹر ونود کمار اوستھی صدر منجو رہوتگی سکریٹری نتاشا رہوتگی بانی رکن ڈاکٹر سریتا رہوتگی اور بانی رکن ڈاکٹر ارچنا رہوتگی ڈاکٹر ششی رہوتگی نے راجہ ہرش چند کے تصویر پر گل پوشی کر کے کیا وہیں مہیلا تھانہ میں تعینات خواتین پولیس افسران ندھی جھا اور سونل چھایا نے خواتین کی حفاظت اور سائبر مجرموں سے نمٹنے اور ان سے بچنے کی راہ ہموار کی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پولیس آپ کی دوست ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے بچوںاور خواتین کے ذریعہ لگائی گئی نمائش کا افتتاح مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر کیا مہندی آرٹ اینڈ کرافٹ پینٹنگ اور سلائی وغیرہ کی نمائش دیکھ کر سب نے بچوں کے کام کو سراہا اس کے ساتھ ساتھ بچوں نے ڈانس یو سی ماس ابکیس یوگا پیش کرکے حاضرین کو متاثر کیا۔