نئی دہلی،سماج نیوز سروس:صدر بازار وارڈ سے کانگریس کی امیدوار منیشا شرما کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی لوگوں نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میںبڑی تعداد میں پھول مالا ؤں سے انکا استقبال کیا گیا، خاص طور پر بزرگوں اور خواتین نے انکو دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ منیشا شرما بہت پہلے سے لوگو کی خدمت کر رہی ہیں اس لئے ووٹ کا پہلا حق انکا ہی ہے ۔مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹا ئٹلر نے کانگریس کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموںکو تفصیل سے بتایا اور کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہے جس نے اس ملک کو بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے، دہلی میں ترقی کو رفتار دی اس موقع پر دی پی سی سی میڈیا ترجمان انل بھاردواج،سابق ممبراسمبلی راجیش جین، ٹھاکر داس، محمد عمران ،نتن شرما وغیرہ نے بھی منیشا شرما کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ پروگرام کنوینر اور صدر بازار انچارج اور جنرل سیکریٹری چاندنی چوک ضلع کانگریس کمےٹی سعید خان نے کہا کہ اس وقت کانگریس نہ صرف عام آدمی پارٹی بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی شکست دے رہی ہے۔