بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے بھاگن بیگھہ تھانہ علاقہ کے موڑہ تالاب گاؤں میں بدمعاش نے گالی گلوچ کے خلاف احتجاج کرنے پر نوجوان کو گولی مار دی۔گولی نوجوان کے بائیں ہاتھ میں لگی،زخمی نوجوان دھرم ویر کمار ولد مولی یادو ہے۔واقعے کے بعد ملزم بدھن یادو گاؤں سے فرار ہوگیا،زخمی دھرم ویر کمار نے بتایا کہ وہ گاؤں کے دیوی مندر کے قریب سے گھر واپس آرہا تھا کہ ملزم بدھن یادو نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ایک گولی اس کے دائیں ہاتھ میں لگی،جس کے بعد وہ گھر بھاگا اور چیخنے چلانے لگا۔ اس دوران ملزم وہاں سے فرار ہو گیا ملزم بدھن یادو شراب کے نشے میں اکثر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔دھرم ویر نے کئی بار اس کی مخالفت کی تھی اور اسی رنجش میں ملزم نے یہ جرم کیا۔او پی انچارج اروند پرساد نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس گاؤں پہنچی لیکن ملزم کے گھر کو تالا لگا ہوا پایا گیا۔زخمی کو علاج کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں معاملہ باہمی دشمنی کا لگتا ہے۔پولیس تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔











