• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

گوپی چند نارنگ اردو زبان و ادب کے سچے داستان گو، تعزیتی نشست میں مقررین کا اظہار خیال

ڈاکٹر اصغر ندیم سید نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ گوپی چند نارنگ اردو زبان وادب کے سچے داستان گو تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان وادب کی خدمات انجام دینے میں گزار دی۔

hamarasamajur by hamarasamajur
ستمبر 16, 2022
0 0
A A
گوپی چند نارنگ اردو زبان و ادب کے سچے داستان گو، تعزیتی نشست میں مقررین کا اظہار خیال
Share on FacebookShare on Twitter

دوشنبہ، تاجکستان: اردو زبان وادب کے عظیم نقاد، محقق، ماہر لسانیات اور دانشور پروفیسر گوپی چند نارنگ کے سانحہ ارتحال پر احسان فاؤنڈیشن انڈیا (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک آن لائن عالمی تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممتاز ادیب ڈاکٹر اصغر ندیم سید (پاکستان) نے فرمائی۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ گوپی چند نارنگ اردو زبان وادب کے سچے داستان گو تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان وادب کی خدمات انجام دینے میں گزار دی۔ انہوں نے نارنگ صاحب سے اپنے مراسم کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ سیکولر روایات کے ایسے علمبردار ڈھونڈنے سے نہیں ملیں گے۔

ماہر اقبالیات اور اردو اکادمی، اے ایم یو کے ڈائریکٹر پروفیسر سید محمد ہاشم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ گوپی چند نارنگ کو ایک عظیم دانشور اور نقاد قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوپی چند نارنگ کے انتقال سے پوری اردو دنیا سوگوار ہے۔ ان کی علمی وادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ماہر سرسید ڈاکٹر راحت ابرار نے نارنگ صاحب کی دانشورانہ قدوقامت کا ذکر کرتے ہوۓ علی گڑھ سے ان کے والہانہ لگاؤ پر روشنی ڈالی اور اے ایم یو سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے اعزازات اور ڈی لٹ کی سند کے بارے میں بھی بتایا۔

عہد حاضر کے ممتاز نقاد ڈاکٹر ناصر عباس نیر( پاکستان) نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ پروفیسر نارنگ نے اردو تنقید کو ما بعد جدیدیت کی نئی فکرسے روشناس کروایا اور اردو تنقید نئی سمت ورفتار سے ہم آہنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گوپی چند نارنگ کا ذکر کئی حوالوں سے ہوتا رہے گا۔ پروفیسر کوثر مظہری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ گوپی چند نارنگ اردو تنقید کے ایک significant signature کے طور پر جانے اور پہچانے گئے۔ انھوں نے ہم اردو والوں کو نئی روشنی دکھائی اور مغربی افکار و نظریات کی اطلاقی نوعیت سے ہمیں واقف کرایا۔

ان کا جانا محض ایک طبعی عمل ہے جو کہ ہر بشر کے لیے ناگزیر ہے، لیکن انھوں نے ہمارے لیے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو چھوڑا ہے…. آئندہ کا لائحہ عمل برائے ادب انھی کی روشنی میں ہم طے کر سکتے ہیں۔ پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ نارنگ صاحب ممتاز نقاد و دانشور کے ساتھ ایک بہترین منتظم بھی تھے۔ ڈاکٹر جمیل اختر نے کہا کہ وہ اردو کے سچے خادم تھے۔ پروفیسراخلاق احمد آہن نے کہا کہ غالب اور بیدل پر اپنے گراں قدرکام سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ڈاکٹر افروز عالم نے کہا کہ اردو دنیا میں وہ سب سے مقبول ترین نقاد تھے۔ ڈاکٹرشہناز قادری نے کہا کہ وہ نئی نسل کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ نازنین ناز( کویت) نے کہا کہ ماہر لسانیات کی حیثیت سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹرصالحہ صدیقی نے ان کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ احسان فاؤنڈیشن کے صدر اور تاجک نیشنل یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوۓ نارنگ صاحب سے اپنے ذاتی مراسم کا ذکر کیا اور انہیں گنگا جمنی تہذیب کا امین قرار دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist