نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے یکم جنوری 2023 سے 1000 کے نوٹ واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ پیغام جعلی ہے۔ پی آئی بی نے ایک ٹویٹ میں اس بارے میں معلومات دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پیغامات کو آگے نہ بھیجیں۔ پی آئی بی نے اس وائرل پیغام کو ٹویٹ میں بھی دکھایا ہے۔پی آئی بی نے ایک ٹویٹ میں اس بارے میں معلومات دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پیغامات کو آگے نہ بھیجیں۔وائرل پیغام میں لکھا گیا ہے، “یکم جنوری سے 1000 روپے کا نیا نوٹ آنے والا ہے، 2000 کے نوٹ بینک میں واپس آ جائیں گے۔ آپ کو صرف 50000 جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اجازت بھی صرف 10 دن کے لیے ہوگی جس کے بعد 2000 کے نوٹوں کی کوئی قیمت نہیں رہے گی۔ اس لیے 2000 سے زیادہ نوٹ اپنے پاس نہ رکھیں۔ حالانکہ پی آئی بی نے اسے مکمل طور پر فرضی قرار دیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 2016 میں نوٹ بندی کے بعد 1000 کے نوٹوں کومارکیٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔اور کہا گےا کہ ایسا کالے دھن کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اسی سال حکومت نے 2000 کے نئے نوٹ مارکیٹ میں منظر عام پر لایا تھا۔












