• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

لبنان میں پیجر دھماکوں میں 11 افراد ہلاک

2700 سے زائد افراد زخمی، 200 کی حالت تشویشناک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 18, 2024
0 0
A A
لبنان میں پیجر دھماکوں میں 11 افراد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

بیروت (لبنان) (ہ س)۔ لبنان پیجر دھماکوں سے لرز اٹھا۔ منگل کو ہونے والے ان دھماکوں میں اب تک 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فلسطین حامی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے کارندوں کے ہزاروں پیجرز بیک وقت پھٹ گئے۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق لبنان کے وزیر صحت نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 2,700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل پرعائد کیا الزام
لبنانی اخبارایل اوریئنٹ ٹدے کے مطابق زیادہ تر پیجر دھماکے بیروت کے دحیہ، جنوبی لبنان کے طائر، نباتیہ اورمرجعون اور بیکا میں ہوئے۔ لبنان کے وزیر صحت کے مطابق 2,750 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں حزب اللہ کے جنگجو اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے دوپہر 3:45 بجے سے ایک گھنٹے تک مسلسل ہوتے رہے۔ لبنان کے وزیر صحت کے مطابق کچھ دھماکے زیادہ پرہجوم علاقوں جیسے سپر مارکیٹوں میں بھی ہوئے۔
ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی
ایران کی مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ، اس واقعے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل ہی حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے اپنے جنگجووں سے اسمارٹ فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ نصر اللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس اسمارٹ فون کو ہیک کرنے یا اس سے معلومات نکالنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے حزب اللہ نے مواصلاتی ذرائع کو بہتر بنانے کے لیے اسمارٹ فون کے بجائے پیجر کا سہارا لیا۔ اور یہی پیجرز کئی معصوم جانوں کے دشمن بن گئے۔
تائیوان کے ہیں پیجر
دی نیویارک ٹائمز کے مطابق، امریکی اور دیگر حکام کے مطابق، حزب اللہ نے تائیوان کی ایک کمپنی سے پیجر اور بیپرس منگوائے تھے۔ ان میں بہت کم مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ ان عہدیداروں کے مطابق، اسرائیل نے لبنان میں درآمد کیے گئے تائیوان سے بنے پیجرز کی ایک نئی کھیپ کے اندر دھماکہ خیز مواد چھپا کر منگل کو حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم چلائی۔
لبنان پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ کی گئی چھیڑ چھاڑ
کچھ حکام کے مطابق، حزب اللہ نے تائیوان میں گولڈ اپولو سے جن پیجرز کا آرڈر دیا تھا، لبنان پہنچنے سے پہلے ہی ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ زیادہ تر پیجرز کمپنی کے اے پی 924 ماڈل کے تھے۔ اس شپمنٹ میں تین دیگر گولڈ اپولو ماڈل بھی شامل تھے۔ دو اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ ہر پیجر میں بیٹری کے بغل میں ایک سے دو اونس دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ ایک سوئچ بھی نصب کیا گیا تھا، جسے دور سے چالو کیا جا سکتا تھا تاکہ دھماکے کو متحرک کیا جا سکے۔ ایسی کارروائیوں میں مہارت رکھنے والے دو اہلکاروں نے بتایا کہ لبنان میں دوپہر 3:30 بجے پیجر میں ایک پیغام آیا۔ سمجھا گیا کہ یہ پیغام حزب اللہ کی قیادت کا ہے۔ لیکن اس پیغام نے دھماکہ خیز مواد کو متحرک کر دیا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکوں سے دنیا دہل گئی ۔
حماس کی حمایت کر رہی ہے حزب اللہ
فی الحال اسرائیلی فوج نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حماس نے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد غزہ میں جنگ شروع ہو گئی۔ اس جنگ میں حزب اللہ نے اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف حملے کیے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist