ناظم بیگ
بلند شہر، سماج نیوز سروس:ضلع نمائش کمیٹی کی میٹنگ آج ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سٹی مجسٹریٹ نے اس بار ضلعی نمائش میں ہونے والی آمدنی اور اخراجات کے بارے میں مکمل معلومات پیش کیں۔ بتایا گیا کہ اس بار بارش اور گرمی کے باعث ضلعی نمائش میں دکاندار بھی کم آئے اور عوام کی دلچسپی بھی کم رہی ۔اس لیے تحصیل بازاری اور ساؤنڈ کے ٹھیکیدار نے ٹھیکے کی رقم میں چھوٹ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلعی نمائش سے آمدنی حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کو پندرہ فیصد رعایت دی جائے اور جنہوں نے ادائیگی کرنی ہے ان کے بلوں میں بیس فیصد کمی کی جائے۔ جس پر موجود اراکین نے اتفاق کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے سٹی مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ ضلع نمائش کے ٹھیکیداروں سے آنے والی ادائیگی جلد از جلد جمع کروائیں۔ میٹنگ میں اے ڈی ایم ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر پرشانت کمار، اے ڈی ایم فائنانس ابھیشیک کمار سنگھ، ایس پی سٹی شنکر پرساد، سینئر خزانچی، چندر بھوشن متل، چھوی گرگ، ابھیشیک اگروال، پرشانت جوہری، ہتیش کوشک موجود تھے۔












