• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

17 ممالک نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز کی حمایت کردی

واشنگٹن جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور مجوزہ تجویز کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کرتا ہے: وہائٹ ہائوس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 8, 2024
0 0
A A
17 ممالک نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز کی حمایت کردی
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ،(ہ س)۔غزہ میں ایک طرف اسرائیل کی آٹھ ماہ سے جاری پرتشدد جنگ فوری طور پر روکے جانے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ دوسری طرف قطر،مصر اور امریکہ کی ثالثی کے ساتھ حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت بھی جاری ہے۔امریکہ اور متعدد ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لییایک دوسرے کو رعایت دیں اور لچک کا مظاہرہ کریں۔وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور مجوزہ تجویز کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ سمیت 17 ممالک نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کے امکان کے حوالے سے ابہام اور ہچکچاہٹ بر قرار ہے۔تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے گذشتہ ہفتے اعلان کردہ اس تجویز کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔واشنگٹن پوسٹ میں ڈیوڈ اگنٹیئس کے ایک مضمون کے مطابق مذاکرات کاروں (قطر، مصر اور امریکہ) نے بہ ظاہر فلسطینیوں کو ایک غیر مطبوعہ دستاویز پیش کی، جس میں تجویز یا جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کے بارے میں کچھ نکات واضح کیے گئے تھے۔جبکہ بات چیت سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ اس دستاویز میں غزہ میں تنازعے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی مرمت شروع کرنے کا ایک واضح راستہ شامل ہے۔جنگ بندی کے پہلے دن سے اسرائیل غزہ کی پٹی میں مزید انسانی امداد کے داخلے کی سہولت فراہم کرے گا۔ روزانہ 600 ٹرکوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا جن میں ایندھن سے بھرے50 ٹرک بھی شامل ہوں گے۔ اس تجویز پر عمل درآمد کیلیے بات چیت کی جارہی ہے۔شمالی غزہ کو ان میں سے 300 ٹرک بھی ملیں گے جب کہ وسطی غزہ پاور پلانٹ کو دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے درکار ایندھن فراہم کیا جائے گا۔اس تجویز میں یہ بتایا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے مجبور فلسطینیوں کو کس طرح پناہ دی جائے۔ اس لیے کم از کم 60,000 عارضی موبائل گھر اور 200,000 خیمے فراہم کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔ غزہ کے ہر کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ملبے کو ختم کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان تجویز پر اتفاق ہو جانے کے بعد سول بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری کو غزہ میں داخل کیا جائے گا۔توقع ہے کہ معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد پورے غزہ میں ہسپتالوں، طبی مراکز اور بیکریوں کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، جبکہ معاہدے کے بعد کے مراحل کے دوران ان بنیادی خدمات کو برقرار رکھا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیڈن کی جانب سے گذشتہ جمعے کو ظاہر کی گئی اس تجویز کو باضابطہ طور پر منظور کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت ابھی بھی جاری ہے۔ لیکن پس پردہ مثبت بیانات کے باوجود بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی حکومت ابھی تک اس تجویز کی منظوری کا باضابطہ اعلان کرنے سے ہچکچا رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist