• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

2024 کا انتخاب

’’عوام بنام مودی‘‘ لڑا جانا چاہئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2023
0 0
A A
2024 کا انتخاب
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی

سیاسی ہنگامہ خیزی کے درمیان میڈیا نے خاص طور پر اور سیاسی مبصرین نے عام طور پر ستیہ پال ملک کو نظر انداز کر دیا ہے جو نریندر مودی اور ان کی پارٹی پر نہایت اہم سوالات اٹھا رہے ہیں ۔ستیہ پال ملک نے کرن تھاپر کو دیئے انٹرویو کے بعد منظر عام پر آئے تھے ،لیکن نیشنل چینل نے ان کو یکسر نظر انداز کیا جبکہ سوشل میڈیا نے اس کے بعد ان سے کئی انٹرویو لئے جس میں وہ بیباکی سے اپنے موقف کی تائید کرتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ امت شاہ کو بھی ان کے اٹھائے سوالات پر وضاحت دینی پڑی لیکن وہ بھی بس اتنا ہی کہہ پائے کہ ستیہ پال ملک جو سوالات اٹھا رہے ہیں وہ اس وقت اٹھا رہے ہیں جب اپنے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں لہٰذا ان باتوں کا کوئی مطلب نہیں ۔اور ٹھیک یہ جملہ اسد الدین اویسی نے بھی دہرایا ۔اب حال ہی میں بی بی سی نے بھی ان سے ایک انٹرویو کیا ہے جس میں ستیہ پال ملک نے امت شاہ اور اویسی کے سوالات کے جواب بھی دئے ہیں اور کچھ نئے انکشافات بھی کئے ہیں ۔ستیہ پال ملک کو اگر نیشنل میڈیا نظر انداز کرتی ہے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن حزب اختلاف کا ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لینا سمجھ سے پرے ہے ۔ایک بات اور کہ ستیہ پال ملک بھلے ہی اپنی آخری سیاسی پاری بی جے پی کے ساتھ کھیلی ہو لیکن ان کی تربیت آر ایس ایس کے زیر سایہ نہیں ہوئی ہے ۔بغاوت ان کی سرشت میں ہے اور وہ کبھی بھی بی جے پی کے نفرت والے ایجنڈے کے ساتھ نہیں رہے۔ ان کے سیاسی پس منظر پر نظر ڈالیں تو انہیں لوہیا وادی لیڈر کہنے میں کو ئی تردد نہیں ہوگا۔ جس کا وہ خود اعتراف کرتے ہیں ۔1974میں وہ چودھری چرن سنگھ کی پارٹی بھارتیہ کرانتی دل کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 1980 میں راجیہ سبھا کے رکن بنے، لیکن 1984 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور 1986 میں دوبارہ راجیہ سبھا کے رکن بن گئے۔
بوفورس گھوٹالے کے منظر عام پر آنے کے بعد، انہوں نے اپنی ایم پی کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کانگریس چھوڑ دی۔پھر 1989 میں وہ جنتا دل کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ سماج وادی پارٹی میں بھی رہے اور 2004 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ 2012 میں انہیں بی جے پی کا قومی نائب صدر بھی بنایا گیا۔
2017 میں انہیں بہار کا گورنر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد، انہوں نے جموں و کشمیر، اور پھر گوا کے گورنر کا عہدہ سنبھالا اور اکتوبر 2022 میں میگھالیہ کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔یعنی انہوں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے اور اب ایسے وقت میں انہوں نے بی جے پی کے خلاف بیان دینا شروع کیا ہے جب بی جے پی اپنے عروج کا دور گذار رہی ہے ۔بی بی سی کو دئے اپنے انٹرویو میں ستیہ پال ملک نے AIMIMکے صدر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی کو معلوم نہیں ہے، اس وقت بھی میں نے پلوامہ کا معاملہ پی ایم کے سامنے اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ہمارے لوگوں کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے، میں چاہتا تھا کہ اس کی تحقیقات ہو اور میں نے سوچا کہ اس کی جانچ ہوگی۔ اس لیے اس وقت میرے لیے استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ کیس کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی تھی۔اور میں نے سب کچھ ان کے سامنے رکھ دیا تھا، اس کے بعد وزیر داخلہ کو کچھ کرنا چاہیے تھا۔ اس کے ذمہ داروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ لیکن الٹے مجھ پر اعتراض کیا جار ہا ہے کہ میں نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ کیوں نہیں دیا ۔واضح ہو کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایک ٹی وی چینل کے انٹرویو میں یہی بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پوچھنا چاہیے کہ ‘یہ سب چیزیں ہم سے جدا ہونے کے بعد ہی وہ کیوں کہہ رہے ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا’’جس دن پلوامہ ہوا، میں نے پہلے دن یہ مسئلہ اٹھایا،لیکن مجھے چپ رہنے کو کہا گیا، پھر مجھے معلوم ہوا کہ وہ اس کو پاکستان کی سمت لے جا رہے ہیں اور اس وقت ان کی مخالفت کرنا ایک خطرناک کام تھا، کیونکہ تب مجھے غدار قرار دے دیا جاتا۔ کسان تحریک کے دوران بھی جب میں نے دیکھا کہ یہ لوگ کسانوں کو نظر انداز کر رہے ہیں، تب ہی میں نے یہ مسئلہ اٹھایا‘‘۔
’’پی ایم نریندر مودی کو بدعنوانی سے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے‘‘پر بولتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ جب کشمیر کی دو فائلوں کا ذکر میں نے کیا تو وزیر اعظم نے مجھے کہا تو یہی کہ بد عنوانی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لیکن مجھے کشمیر سے نکال دیا۔
انہوں نے اس انٹر ویو میں ایک اور انکشاف کیا کہ ’’مجھے یقین ہےکہ الیکشن سے پہلے اروند کجریوال کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ سو فیصد‘‘ فی الحال ستیہ پال ملک اپوزیشن اتحاد کے حامی ہیں اور 2024 میں "عوام بنام مودی”کو ہی بہتر فارمولہ قرار دے رہے ہیں جس سے مودی کو شکست دیا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی کی مقبولیت کا انتظام کیا گیا ہے،یہ تخلیقی مقبولیت ہے جس کی بنیاد میں ہندو مسلم منافرت ہے ۔لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ سب 2024 میں نہیں چلے گا۔ لوگ اس کھیل کو سمجھ چکے ہیں۔ ملک کے لوگ اب بے روزگاری، مہنگائی سے پریشان ہیں، بی بی سی کو دئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتے ۔’’میں پہلے بھی کئی بار جیل جا چکا ہوں اور میرا اعتماد میرے اس یقین سے آتا ہے کہ میں صحیح سوال پر کھڑا ہوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist