نوح،میوات،محمد زاہد امینی ،سماج نیوزسروس: مسلمانوں کے مقدس مہینہ رمضان المبارک میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ عالیجناب نائب سنگھ سینی کے ذریعہ مسلم علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے اعلان کے بعد علاقہ میوات کے مسلمانوں میں کافی اطمنان کا ماحول پایا جاتا ہے اور سرکار کے اس فیصلے کی ہرچہا جانب ستائش کی جارہی ہے واضح رہے کہ ہر مرتبہ اس ماہ مقدس میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے بجلی پانی وغیرہ کے نظام کو فعال بنانے کی یقین دہانی کرائی جاتی تھی اور اس کے لئے احکامات بھی جاری کئے جاتے تھے مگر اکثر ان احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے روزہ داروں کو بجلی پانی کی قلت کے باعث پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اس مرتبہ خود وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی نے خود سنگھیان لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ماہ رمضان میں روزہ رکھنے والے افراد کو کسی قسم کی کوئی دقت یا پریشانی نہ ہو اس کے لئے بجلی سسٹم کو فعال بنایا جائے اب جبکہ پانچ چھ روزے گزر بھی چکے ہیں ابھی تک وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل درآمد ہوتا نظر آرہا ہے جس سے علاقہ کے عام لوگوں میں کافی اطمنان اور خوشی کا ماحول پایا جاتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ایک طرف جہاں اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کر کے رکھ دیا ہے اور وہ آئے دن مسلمانوں کے خلاف کوئی نہ کوئی تغلقی فرمان جاری کرتے رہتے ہیں وہیں دوسری طرف ہریانہ میں بی جے پی حکومت فی الحال مسلمانوں پر مہربان نظر آرہی ہے جو کہ نفرتی چنٹووں کے منھ پر زور دار طمانچہ بھی ہے۔












