• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی عرب کے غاروں سے 4800 سال پرانے حنوط شدہ چیتے دریافت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 18, 2026
0 0
A A
سعودی عرب کے غاروں سے 4800 سال پرانے حنوط شدہ چیتے دریافت
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض،(یو این آئی) شمالی سعودی عرب کے غاروں میں قدرتی طور پر محفوظ شدہ چیتوں کی پہلی سائنسی دریافت سامنے آئی ہے، محققین کو مجموعی طور پر 7 قدرتی طور پر حنوط شدہ چیتے ملے ہیں۔ یہ اہم سائنسی تحقیق نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کی جانب سے کی گئی، جسے عالمی شہرت یافتہ جریدے نیچر: کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرمنٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے غار حیاتیاتی تنوع کے قدرتی ذخیرے ہیں، تحقیق کے مطابق انہی غاروں میں قدرتی طور پر حنوط شدہ چیتوں کی پہلی باقاعدہ سائنسی دستاویز بندی کی گئی۔ مذکورہ غاروں میں مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے چیتوں کے 54 ڈھانچوں کی باقیات بھی دریافت ہوئیں۔ یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ چیتا نسبتاً حالیہ دور تک جزیرہ نما عرب میں موجود رہا ہے۔ یہ مطالعہ ایک وسیع فیلڈ سروے پر مبنی تھا، جس کے دوران مملکت کے شمالی علاقوں میں واقع 134 غاروں کی جانچ کی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محققین نے دریافت شدہ نمونوں کی عمر، جینیاتی تعلق اور عمر کے گروہوں کا تعین کرنے کے لیے ریڈیو کاربن ڈیٹنگ، مکمل جینیاتی تجزیہ اور ریڈیو گرافی جیسی جدید سائنسی تکنیکیں استعمال کیں۔ تحقیقی نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ چیتے مختلف طویل زمانی ادوار میں ان غاروں میں موجود رہے۔ سب سے قدیم نمونہ تقریباً 4800 سال پرانا جب کہ سب سے جدید تقریباً 127 سال قدیم ہے۔ یہ شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چیتا جزیرہ نما عرب میں معدوم ہونے سے پہلے تک یہاں آباد رہا تھا۔ جینیاتی تجزیوں سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ دریافت شدہ چیتے دو بڑی نسلوں، یعنی ایشیائی چیتے اور شمال مغربی افریقی چیتے، سے قریبی جینیاتی تعلق رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ معلومات مستقبل میں چیتوں کی دوبارہ آبادکاری کے لیے موزوں نسل کے انتخاب میں ایک مستند سائنسی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ مملکت گزشتہ برسوں کے دوران ہرن اور عربی بارہ سنگھا (یعنی چیتے کے قدرتی شکار) کی کامیاب دوبارہ آبادکاری کرچکی ہے۔ مطالعے میں غاروں کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جہاں کے مخصوص ماحولیاتی حالات نے جانوروں کی باقیات کو قدرتی طور پر محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دریافت نے جزیرہ نما عرب میں چیتے کی ارتقائی تاریخ اور اس کے قدیم جغرافیائی پھیلاؤ سے متعلق موجود علمی خلا کو پُر کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist