ریاض:سعودی امدادی پلیٹ فارم کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ اور انتہائی ضرورت مند ممالک کے لیے سعودی انسانی امداد کا حجم لگ بھگ 495.75 بلین ریال ہے جو 132 بلین ڈالر بنتا ہے۔ امداد فراہم کرنے والے دس سب سے بڑے ممالک میں سعودی عرب بدستور شامل ہے۔ اس نے اپنی ڈونر ایجنسیوں کے ذریعے گرانٹس اور نرم قرضوں کی صورت میں اخراجات کئے ہیں۔ سعودی عرب کے جن اداروں نے امداد فراہم کی ان میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، ہلال احمر، سعودی۔ یمن کی ترقی اور تعمیر نو کا پروگرام، سعودی فنڈ برائے ترقی، اور شاہ سلمان مرکز برائے ریلیف اور انسانی امداد شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے کی جانے والی مانیٹرنگ کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ 32 ارب ڈالر سے زیادہ کے ساتھ سب سے زیادہ سعودی امداد مصر کو مل رہی ہے۔ اس کے بعد یمن 26 ارب ڈالر سے زیادہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان 12 بلین ڈالر کی امداد لینے والا تیسرا ملک ہے۔ اس کے بعد شامی جمہوریہ تقریباً 7 بلین ڈالر کے ساتھ ہے۔ عراق کو بھی تقریبا اتنی ہی امداد ملی ہے۔ فلسطین 5 بلین ڈالر کی امداد حاصل کرنے کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔سعودی عرب نے امداد کو تیز کر کے خیراتی اور انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے اپنی حمایت کو تیز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بڑے عطیہ دینے والے ممالک کی طرح دینے کے اپنے حقوق کو محفوظ رکھا۔ اس حوالے سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلاحی کام تیز کرنے کے حوالے سے ایک شاہی حکم جاری کیا۔












