نئی دہلی 7جون ،پریس ریلیز، ہمارا سماج: غازی پور مرغا و مچھلی منڈی میں آج 700ترنگی لائٹ اور 25ہائی ماسٹ لائٹیں لگانے کے کام کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منڈی کے چیئر مین حاجی مہربان قریشی نے مقامی رکن اسمبلی کلدیپ کمار کا خیر مقدم بھی کیا۔ چیئر مین حاجی مہربان قریشی نے بتایا کہ یہاں 700ترنگی لائٹیں لگائی جارہی ہے اور ۲۵ ہائی ماسٹ لائٹ بھی لگائی جائیں گی۔30سال میں آج تک اتنی لائٹیں کبھی نہیں لگیں۔ یہاں رات کو دو بجے کاروباری کام کرنے پہنچتے ہیں اور اندھیرے میں کام کرتے تھے جس سے ان کو بہت زیاد ہ پریشانی تھی ۔انھوںنے کہاکہ اس کام میں کلدیپ کمار کی بہت زیادہ سپورٹ رہی ہے جب بھی کوئی پریشانی آتی ہے تو ہم انھیں فون کرتے ہیں تو فوراً کام کراتے ہیں۔ پانی کا مسئلہ بھی یہاں حل ہوا۔ اس کے علاوہ کوڑا کا مسئلہ بھی حل کیا گیا، ہم اروند کیجریوال اور گوپال رائے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کاروباریوں کو بہت فائدہ پہنچا رہے ہیں ،کاروباریوں کو بہت راحت مل رہی ہے۔ انھوںنے کہاکہ یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور ۶۰ کیمرے دہلی حکومت نے پاس کردیے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ کاروباری اپنے گھر میں رہ کر بھی یہاں پر نظر رکھیں گے۔ پہلے یہاں کئی چوری وغیرہ کے واقعات پیش آئے مگر اب کوئی ا س طرح کا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ انھوںنے کہاکہ میں باقی لوگوںسے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اروند کیجریوال کی قیادت میں کام نہیں کیا تو پھر ایسا موقع دوبارہ نہیں ملے گا کیونکہ وزیر اعلی کام کرنا چاہتے ہیں دہلی کو ہندوستان کی کیا دنیا کی سب سے خوبصورت راجدھانی بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی کہتے ہیںکہ پیسہ کی پرواہ نہ کرو بس کام کرو۔ ابھی دو سو کروڑروپے کی لاگت سے یہاں نئی منڈی بنائی جارہی ہے ، اس کے لیے ہم وزیر اعلی ، گوپال رائے ، کلدیپ کمار کے مشکور ہیں۔ رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے کہاکہ دہلی میں جب سے اروند کیجریوال کی حکومت بنی ہے۔ منڈی کی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ حاجی مہربان قریشی جب سے ا س منڈی کے چیئر مین بنے ہیں۔ لگاتا ر تاجروں کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں انھوںنے پانی کی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔ جب سے حاجی مہربان آئے ہیں، لگاتار کام ہونا ، سب کو ساتھ لے کر چلنا۔ بھائی چارہ اور سبھی طبقات میں ہم آہنگی قائم رکھنا یہ سب پروگرام چل رہے ہیں۔ حاجی مہربان بہت شاندار طریقہ سے کام کررہے ہیں ۔ انھوںنے دہلی پردیس کا نائب صدر بننے پر میرا یہاں استقبال بھی کیا ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔