نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر بننے کے بعد شیلی اوبرائے نے اسے جمہوریت اور آئین کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کی نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو 10 ضمانتیں دی ہیں۔ ان 10 ضمانتوں پر ہمارا پہلا ہدف کام کرنا ہے. دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کل سے شروع ہوگی۔ ہم کل سے دہلی بھر میں باضابطہ طور پر کام شروع کریں گے۔ اگلے تین دنوں میں کچرے کے پہاڑوں کا معائنہ کریں گے. شیلی اوبرائے نے متحدہ دہلی میونسپل کارپوریشن کی پہلی میئر منتخب ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں پوری دہلی کے لوگوں کے ساتھ وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور ہمارے تمام کونسلروں، ایم ایل ایز اور ایم پیز کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس جس کی وجہ سے آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کو میئر ملا ہے۔ سبھی نے مجھے میئر منتخب کرکے دہلی کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس کے لیے دہلی والوں کو بہت بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کی نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ غنڈہ گردی ہار گئی اور سچ کی جیت ہوئی ہے۔وہیںدہلی میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے عوام کو دی گئی 10 ضمانتوں کو پورا کریں گے۔ ایم سی ڈی اب پورے ہندوستان میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کا ڈنکا پورے ہندوستان میں بج رہا ہے اب ایم سی ڈی میں بھی ڈنکا بجے گا۔ بی جے پی کی آمریت کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کے 80 دن ضائع ہو چکے ہیں۔ آنے والے 15 دنوں میں ان کی تلافی کریں گے۔ میئر شیلی اوبرائے اور میں تمام کونسلرز کے ساتھ ایم سی ڈی میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ آل محمد اقبال نے ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے جو خواب دیکھے تھے انہیں پورا کرنا ہے۔ جس طرح سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کا ڈنکا پورے ہندوستان میں بج رہا ہے۔ بالکل اسی طرح،اب ایم سی ڈی کا ڈنکا پورے ہندوستان میں بجے گا۔ آل محمد اقبال نے کہا کہ میں اور میئر شیلی اوبرائے تمام کونسلرز کے ساتھ پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ بی جے پی کی آمریت کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کے 80 دن ضائع ہو چکے ہیں۔ ہم ان 80 دنوں کے ضیاع کو آنے والے 15 دنوں میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دن رات محنت کرکے اروند کیجریوال کی قیادت میں ایم سی ڈی کی نئی شکل کرکے دکھائیں گے۔ عام آدمی پارٹی نے عوام کے سامنے جو 10 ضمانتیں دی ہیں، ہم انہیں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پورا کریں گے۔ دہلی کے لوگوں کا کام کریں گے۔












