• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کانگریس کا 85واں کنونشن آج سے شروع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2023
0 0
A A
کانگریس کا 85واں کنونشن آج سے شروع
Share on FacebookShare on Twitter

رائے پور: چھتیس گڑھ کے رائے پور میں جمعہ سے شروع ہونے والے کانگریس کے 85ویں کنونشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ ملک بھر سے کانگریس لیڈران چھتیس گڑھ پہنچنے لگے ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت اور ریاستی کانگریس نے سبھی لیڈروں کے ٹھہرنے، آمد و رفت اور سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ کنونشن میں 15000 سے زیادہ کانگریس لیڈران کے جمع ہونے کی امید ہے۔ کنونشن سے ایک دن قبل آج کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے رائے پور پہنچ جائیں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی 24 فروری کو اور پرینکا گاندھی 25 فروری کو رائے پور پہنچیں گے۔سہ روزہ کنونشن میں کئی اہم امور پر فیصلے لیے جائیں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ میٹنگ میں اسی سال ہونے والے اسمبلی اور 2024 کے لوک سبھا انتخاب پر صلاح و مشورہ کے ساتھ ہی مہم کا ایک خاکہ بھی تیار کیا جائے گا۔ کنونشن میں روڈپ میپ تیار کیا جائے گا جس سے پتہ چلے گا کہ انتخابی میدان میں کانگریس پارٹی کس انداز میں اترے گی۔ کنونشن کے آخری دن یعنی 26 فروری کو ایک جلسہ عام کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ مکمل اجلاس کی ٹیگ لائن ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ ہوگی، جو کہ پارٹی کے ذریعہ 26 جنوری سے شروع کی گئی مہم ہے۔ کنونشن میں 1338 منتخب اور 487 اے آئی سی سی رکن، 9915 پی سی سی نمائندہ اور 3000 پی سی سی اراکین کو ملا کر ملک بھرسے تقریباً 15000 لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ کانگریس کے ضلعی صدور، ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چلنے والے 120 دیگر لوگوں اور فرنٹل تنظیموں کے تمام عہدیداران کے بھی پارٹی کے مکمل اجلاس (پلینری کنونشن) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔کانگریس لیڈروں کے ٹھہرنے کے لیے رائے پور میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ رائے پور اور نیا رائے پور میں سبھی بڑے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، ریسورٹ، سرکٹ ہاؤس اور دھرمشالاؤں کی بکنگ کر لی گئی ہے۔ لیڈروں کے لیے نیا رائے پور کے میفیئر ریسورٹ کو بھی بک کیا گیا ہے۔ مہمانوں کے لیے 1500 سے زیادہ گاڑیوں کا انتظام ہوگا۔ اس کے لیے ناگپور اور دہلی سے لگژری کاریں اور اندور-ناگپور سے لگژری بسیں منگوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 700 چھوٹی گاڑیوں کی بکنگ بھی کی گئی ہے۔
وی آئی پی کی سیکورٹی اور پائلٹ کے لیے 600 سرکاری گاڑیاں رہیں گی۔مہمانوں کے کھانے پینے کا بھی خاص انتطام کیا گیا ہے۔ کنونشن میں شامل ہونے والے تقریباً 15000 لیڈروں اور سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریوں میں لگائے گئے 5 ہزار لوگوں کے لیے روزانہ صبح و شام کا کھانا کنونش کی جگہ پر ہی تیار کیا جائے گا۔ روزانہ تقریباً 15 کوئنٹل چاول بنے گا اور ایک لاکھ روٹیاں بنائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں روزانہ چار کوئنٹل دال پکے گی اور سبزیاں بھی تقریباً پانچ کوئنٹل تیار کی جائیں گی۔ لذیذ کھانا بنانے کے لیے کولکاتا، دہلی اور کیرالہ سے باورچی بلائے گئے ہیں۔ لیڈروں کو کانٹی نینٹل کھانے کے ساتھ چھتیس گڑھ کے مشہور کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے روایتی کھانے کا بھی انتظام رہے گا۔بتایا جاتا ہے کہ 24 فروری سے 26 فروری تک چلنے والے کانگریس کے 85ویں پلینری میٹنگ کے لیے نیا رائے پور کے میلہ والی جگہ پر 3000 سے زیادہ سیکورٹی جوان تعینات رہیں گے۔ آئی جی رینک کے افسر اس کے سیکورٹی انچارج ہوں گے۔ ان کے تعاون کے لیے چار ڈی آئی جی اور ڈیڑھ درجن ایس ایس پی رینک کے افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ کنونشن کے دوران سادی وردی میں بھی سیکورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ سیکورٹی کے نظریہ سے کنونشن والی جگہ پر وی آئی پی اور وی وی آئی پی کے آنے کا راستہ الگ الگ رکھا گیا ہے۔ 400 جوان اس درمیان ٹریفک کا انتظام و انصرام دیکھیں گے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال اور طارق انور لگاتار تیاریوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے سبھی وزراء، اراکین اسمبلی، ضلعی صدور اور عہدیداران کو الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے سینئر کانگریس لیڈران لگاتار نگرانی بنائے ہوئے ہیں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist