• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بے حس معاشرے کی جمہوریت

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2023
0 0
A A
بے حس معاشرے کی جمہوریت
Share on FacebookShare on Twitter

یہ ایک عجیب دور ہے جس سے ہم گذر رہے ہیں لیکن اس سے بھی عجیب یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر کو یہ پتہ ہیں نہیں ہے ہمارے اور پورے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ٹھیک اسی طرح جیسے ہمارے جسم کا بیشتر حصہ سن ہو گیا ہو ،اور ہم یہ سمجھ رہے ہوں کہ جسم کے کس حصہ میں پھوڑا ہے اور کس حصے کی سڑاندھ سے پورا گھر بدبو سے بھر چکا ہے اور گھر والوں کا سانس لینا محال ہو رہا ہے۔
اس اکیسویں صدی کا کمال یہ ہے کہ پورا معاشرہ سیاست کے پنجے میں جکڑا جا چکا ہے ،اب نہ تو سماجیات کا اپنا کوئی وجود ہے اور نہ مذہب کا ،حد تو یہ ہے کہ سائنس و ٹکنا لوجی کو بھی سیاست اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔بازار اور بازار کے تاجر بھی سیاست کے اشارے پر ناچنے کے عادی ہو چکے ہیں۔اسکول کالج یونیورسٹیاں جہاں کبھی علوم تقسیم کئے جاتے تھے اب مخصوص نظریات کے ڈسٹری بیوشن سنٹر بن چکے ہیں۔پوری دنیا میں یہ شور ہے کہ یہ دور اطلاعات و ٹکنا لوجی کا دور ہے لیکن ہمارے ملک میں اقتدار میں بیٹھے سیاسی بازیگر کے اشارے پر خبریں چلائی جاتی ہیں اور خبریں چھپائی جاتی ہیں۔
ابھی کی تازہ خبر یہ ہے کہ بدسر اقتدار جماعت کے ای سابق گورنر نے 2019میں جب وہ کشمیر کا گورنر تھا ،یہ انکشاف کیا کہ پلوامہ بم دھماکہ سرکار کی نا اہلی سے وقوع پذیر ہوا۔لیکن نیشنل میڈیا نے اس خبر پر کوئی توجہ نہیں دی۔دہلی میں جنتر منتر پر ان دنوں ملک کی نامور خواتین پہلوانوں کا ایک ایک جتھا دھرنے پر بیٹھا ہے ،اور ان کا کہنا ہے کہ کشتی سنگھ کا صدر جو بی جے پی کا ممبر آف پارلیامنٹ ہے اس نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گذشتہ برسوں میں سیکڑوں پہلوان لڑکیوں کی عصمت دری کی ہے ،اور ان میں سے سات لڑکیاں جن میں ایک نابالغ لڑکی بھی ہے کی شکایت درج کرنے کے لئے پولیس راضی نہیں ہے کیونکہ وہ ایم پی وزیر اعظم کا منظور نظر ہے۔لیکن ملک کی میڈیا کے سامنے یہ خبر ایسی نہیں ہے جس کو چلایا جائے اور سرکار سے پوچھا جائے کہ ایسا بدکار ایم پی اپنے عہدے پر کیوں ہے اور اس کا استعفی لے کر اس کو سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں ڈالا جا رہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا خودسر وزیر اعلی ہے جو کھلے عام قانون کو ہاتھ میں لے کر ایک خاص مذہب کے لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا رہا ہے۔قیدیوں کو پولیس کی نگرانی میں گولی مارا جارہا ہے۔لیکن میڈیا میں اسپر کوئی خبر نہیں ہے کہ آیا اتر پردیش میں قانون کا راج ہے یا اس بھگوادھاری وزیر اعلی کا جس پر وصیر اعلی بننے سے پہلے سو سے زیادہ سنگین جرائم کے کیس تھے اور وزیر اعلی بنتے ہی اس نے خود ہی اپنے سارے کیس ختم کروا دئے۔
کمال تو یہ ہے کہ ملک کے وہ تمام ادارے اور ایجنسیاں جو مفاد عامہ کے لئے وقف تھیں اور آئینی طور پر آزاد و خود مختار تھیں اب مرکزی سرکار کے سیاسی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں لیکن کہیں سے کوئی آواز بلند نہیں ہو رہی ہے۔ملک کی تمام حزب اختلاف کی جماعت کو ملک دشمن قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے ہر سوال کو ملک دشمنی پر مبنی سوال قرار دیا جا رہا ہے لیکن بے حس معاشرے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔اور عام تاثر یہ ہے کہ سب کچھ ایسے ہی چلیگا کوئی کچھ کر بھی کیا سکتا ہے۔منہگائی اور بیروزگاری کی مار سے ادھ مرا ہو چکا معاشرہ اب پوری طرح ٹوٹ چکا ہے لیکن اسے مذہب کا افیون کھلا کھلا کر دکھایا جا رہا ہے کہ یہ زندہ لوگوں کا معاشرہ ہے۔جبکہ سچ یہ ہے کہ پورا معاشرہ بے حس ہو چکا ہے۔عوام کو خود اپنے مفاد کا بھی علم نہیں تو وہ بھلا ملک اور قوم کی فکر کیا کرے۔
قوموں پر ایسے برے دن آتے رہے ہیں ،لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ان ادوار میں مٹھی بھر لوگ ہی سہی سر سے کفن باندھ کر کھڑے بھی ہوتے رہے ہیں۔لیکن آج جو صورت حال ہے اس میں سوائے سیاسی چپقلش کے اور کسی سرگرمی کی کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ہے۔ایک خاص قسم کے عفریت نے ہمارے ملک میں اپنا قد حاصل کر لیا ہے اور وہ ہے مسلم دشمن عفریت۔جو پورے ملک میں اینڈتا پھر رہا ہے۔وہ اپنے جلسے منعقد کر رہا ہے۔اور ان جلسوں میں مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کا حلف اٹھایا جا رہا ہے۔مسلم لڑکیوں کو دھوکہ دے کر ان کی زندگی تباہ کرنے کے طریقہ بتائے جا رہے ہیں۔اور یہ اتنے موثر طریقے ہیں کہ اس سے مسلم لڑکیاں بہت تیزی کے ساتھ برباد ہو رہی ہیں لیکن نہ تو قانون کو اس کی خبر ہے اور نہ ہی خود ملی اداروں کو کی طرف سے کسی پیش قدمی کی خبر ہے۔یعنی بے حسی نے ہر چہار طرف سے پورے معاشرے کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور ملک کے عام لوگ ایک کے بعد ایک انتخاب میں ووٹ دئے جا رہے ہیں۔ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ان کے ذریعہ دئے جانے والے ووٹ سے کامیاب ہونے والے امیدوار اپنی توانائی کہاں خرچ کر رہے ہیں۔اور جن سے وہ ووٹ لے رہے ہیں ان کی زندگی پر اس کا کوئی خاطر خواہ اثر کیوں نہیں پڑ رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist