• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

دی کیرالا اسٹوری

حقیقت یا سازش؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2023
0 0
A A
دی کیرالا اسٹوری
Share on FacebookShare on Twitter

آ ج کل ملک میں فلموں کے ذریعہ سیاست کرنے کا بھوت سوار ہے اور ان سیاسی سازشوں کا حصہ ملک کے مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے تاکہ ملک کی اقلیتوں کو بدنام کیا جاسکے بی جے پی دور اقتدار سے لیکر اب تک کتنی ایسی سازشیں مسلمانوں کے خلاف نہیں رچی گئی لیکن ہر سازش کا پردہ بے نقاب بھی ہوا ہے اگر جھوٹ اور سچائی کا موازنہ کیا جائے تو جھوٹ عارضی طور پر سچ کا روپ اختیار تو کرلیتا ہے لیکن جب سچائی سامنے آتی ہے تو جھوٹ کھسیانی بلی کی طرح اپنا راستہ بنالیتا ہے پہلے پہل دی کشمیر فائلس کے ذریعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا جسمیں کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کو مسلمانوں سے جوڑا گیا حالانکہ یہ فلم بھی آدھا سچ اور آدھا جھوٹ پر مبنی تھی جو صرف کشمیری پنڈتوں کے دلوں کو موہ لینے کیلئے ہوا کھڑی کی گئی تھی تاکہ اس کے ذریعہ سے اقتدار کی رسائی ہوسکے لیکن جب لندن سے بی بی سی کی گجرات فسادات پر دستاویزی فلم منظر عام پر آتی ہے جسکا اصل زمہ دار نریندر مودی کو ٹھرایا جاتا ہے تو اس فلم کی مخالفتیں شروع ہوجاتی ہیں بی جے پی اور اسکے ماتحت چلنے والی ہندوتو شاخوں کا ہمیشہ سے یہ شیوہ رہا کہ وہ حقائق کو تسلیم نہیں کرتی بلکہ حقائق کو کچلنے کیلئے جھوٹ کا طوق خود پہن کراور پورے ملک کو پہنانا چاہتی ہے اور دنیا کو یہ غلط پیغام دیناچاہتی ہے کہ بھارت میں ہندو خطرے میں ہے جس کی وجہ مسلمان ہے جب جب ہندوتو طاقتیں ایسا کرنا چاہی تب تب انکی جھوٹی سازشیں بے نقاب ہوتی گئی اور دنیا اس بات سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیکہ بھارت میں مظلومیت کا شکار صرف مسلمان ہی ہے باقی سب پروپگنڈے ہیں۔
ابھی ایک اور فلم دی کیرالا اسٹوری کے نام سے مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی پہلے اس فلم کے ٹیزر میں بتایا گیا کہ 32 ہزار ہندو لڑکیوں کو مسلم بناکر اور انکی زہن سازی کرتے ہوئے دہشت گردی گروپس یا داعش تنظیم سے جوڑنے کا دعوی پیش کیا گیا جیسے ہی یہ ٹیزر جاری ہوتا ہے اس فلم کے خلاف آواز اٹھنا شروع ہوجاتی ہے اور اس پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کیئے جاتے ہیں کانگریس کے سرکردہ قائد ششی تھرور نے اس کو محض ایک پروپگنڈہ قرار دیا اور دعوی کیا کہ اگر یہ حقیقت ہے تو اسکے شواہد پیش کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا بعض نے ثبوت پیش کرنے پر ایک کروڑ کا انعام رکھا جیسے جیسے اس فلم پر سوال اٹھنا شروع ہوئے اچانک اس فلم کے ہدایت کار سودیپتو سین نے اپنے دعوے کا رخ پھیردیا اور کہانی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے یوٹیوب کے تعارفی متن میں 32 ہزار لڑکیوں کے تذکرے کو حذف کرتے ہوئے تین لڑکیوں کی کہانی تحریر کردیا گیا فیکٹ چیکر و آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے فلم کے انٹرو میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹر پر شیئر کیا کہ کیرالہ میں 32000 خواتین کی دل دہلا دینے والی کہانیوں سے! جلد آ رہا ہے کیرالہ کے مختلف حصوں کی 3 نوجوان لڑکیوں کی سچی کہانی’انہوں نے لکھا کہ پروپیگنڈا فلم کے ٹیزر نے اب یوٹیوب پر ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی تفصیل کو تبدیل کر دیا ہے۔
اب ہم اور آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس طرح تین لڑکیوں کی جگہ 32 ہزار کو پیش کیا گیا تھااب کچھ سوال تو لازماً اٹھیں گے کہ آخر اتنا بڑا کھلا تضاد پہلے پہل کیوں پیش کیا گیا ؟کیونکہ تین اور 32 ہزار میں بہت ذیادہ فرق ہےجسکا جواب یہی ہے کہ کیرالا ایک ایسی ریاست ہے جہاں بھاجپا کا سیاسی ڈرامہ آج تک بھی گل نہیں کھلا سکا اسی منظرنامہ کو بدلنے کیلئے شائد اس فلم کا سہارا لیا گیا ہو لیکن اس فلم سے بھی دال نہیں گلی اگر فرض کرلیں تین لڑکیوں کی جگہ 32 ہزار بھی ہندو لڑکیاں مسلمان ہوکر دہشت گرد تنظیموں کے جھانسہ میں پھنس جاتی تب بھی سوال ملک کی مرکزی حکومت پر ہی اٹھتے پہلا سوال تو یہی اٹھتا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں لڑکیاں دہشت گرد تنظیموں کے نرغہ میں پھنس رہی تھی تو ملک کی حکومت کیا خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی تھی؟ملک کی سرکاری ایجنسیوں کی فی الحال اتنی باریک بیں نظر ہے اور عقاب سے ذیادہ تیز ہے کہ ملک کے اندر کوئی بھی حساس معاملہ پیش آتا ہے تو فوری کاروائی کی جاتی ہے پی ایف آئی پر پابندی لگادی جاتی ہے تو کیا اتنے بڑے حادثہ سے ملک کی سرکاری ایجنسیاں کیسے بے خبر تھی؟جبکہ خود موجودہ حکمران یہ دعوی کرنے سے نہیں شرماتے کہ ملک میں دہشت گردی کو ہم نے جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے تو سوال یہی ہے کہ اتنی بھاری تعداد میں ملک کی لڑکیاں آپ کی نظروں کے سامنے دہشت گردی میں کیسے ملوث ہوگئی؟سوال تو ملک کی وزارت داخلہ پر قومی سلامتی مشیر پر بھی اٹھتے کہ ملک کی قومی سلامتی کیلئے جب خطرے کی گھنٹی بج رہی تھی اور آپکو اسکی خبر تک نہیں تھی؟ میئں سمجھتا ہوں ان سب سوالات کے جوابات بھی حکومت کے پاس نہیں ہوتے لیکن جوابدہ تو حکومت کو ہی بننا تھا اگر ہم ملک کی قومی میڈیا پر نظر ڈالتے ہیں توملک کی قومی و گودی میڈیا کا آج بھی وہی حال ہے جسطرح نو برسوں سے چلاآرہا ہے جیسے ہی اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا گودی میڈیا نے ایر کنڈیشنر اسٹوڈیو میں چار الگ الگ قسم کے جوش و ولولہ سے بھرے نیم داشوروں کو بٹھاکر لوجہاد پر لڑائی شروع کرادی اور خوب لوجہاد پر بحث و مباحثہ ہونے لگا گودی میڈیا کی تنگ نظری اور کم ظرفی کا یہ عالم ہیکہ وہ ملک کی سلامتی اور حکمرانوں کی نااہلی پر بات کرنے کے بجائے وہ مسلمانوں کے خلاف اور فلم کی تائید میں غیر محسوس طریقے سے حکومت کی تشہیر کررہی تھی جیسے ہی فلم پروڈیوسر نے 32 ہزار لڑکیوں کی جگہ 3 لڑکیوں کایوٹرن لیا دعوؤں اور حقیقت کی قلعی کھل گئی۔
فلمساز اور ہدایت کار اب میڈیا میں یہ کہہ کر اپنا دفاع کررہے ہیں کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے اب نہ وہ 32 ہزار لڑکیوں کے دہشت گرد بننے پر بات کررہے ہیں اور نہ انکا ثبوت دینے پر بات کررہے ہیں حالانکہ تین روز قبل ہی پروڈیوسر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ 32 ہزار غیر مسلم لڑکیوں کے مسلم بنکر دہشت گرد ہونے کی کیا حقیقت ہے تب پروڈیوسر نے کہا تھا کہ 32 ہزار کیا تلاش کرنے پر پچاس ہزار بھی مل جائیں گے اور پروڈیوسر منطقی باتیں کہہ کر 3 اور 32 ہزار لڑکیوں میں بناء فرق بتائے اپنی بات رکھ رہے تھے جس سے جھوٹ کا پلندہ صاف ظاہر بھی ہورہا تھا جس طرز پر یہ فلم بنائی گئی وہ ایک معمولی سا جھونکہ ہے صرف تین لڑکیوں کی کہانی کو پورے ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں بتایا جاسکتا اگر بتایا بھی جائے گا تو اسکا زمہ دار کون ہوگا؟اس فلم کے ذریعہ مذہب اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا تھا یا اس کے ذریعہ سستی شہرت حاصل کرنا مقصود تھا یا حکمرانوں کی مدد کرنا سوال سنسر بورڈ پر بھی اٹھتا ہے کیوں سنسر بورڈ ایسے متنازعہ فلموں پر بناء تحقیق کیئے ریلیز کی جھنڈی دکھاتی ہے بہر حال جس فلم کی بنیاد ہی جھوٹ پر ٹکی ہوئی ہو اور فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو ہی پتہ نہ ہو کہ اصل کتنی غیر مسلم لڑکیاں دہشت گردی سے وابستہ ہوئی ہوں اسکا مطلب صاف ہیکہ یہ فلم ایک من گھڑت کہانی پر مشتمل ہے جو ایک حقیقت نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسکے جھوٹ کا پردہ بھی بے نقاب ہوچکا ہے لیکن جمعہ کے روز ریلیز ہونے والی دی کیرالا اسٹوری پر کیرالا ہائی کورٹ نے پابندی لگانے والی عرضی کو مسترد کردیا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پھر سے اس اس متنازعہ فلم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اگر چیلنج کیا جائے گا تو سپریم کورٹ کا کیا رد عمل سامنے آئے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist