سدھارتھ نگر ،ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے جماعت کے محسنین و مخیرین کابصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے احباب جماعت وجمعیت کو یہ پرمسرت خبردی ہے کہ حلقہ ڈومریا گنج اور حلقہ اٹواکے سیلاب متاثرین کے درمیان دونوں حلقوں کے اہم ذمہ داران اور ضلعی جمعیت کے نمائندگان خصوصاًمولانا عبدالمنان مفتاحی، ناظم حلقہ ڈومریا گنج،ضلعی جمعیت کے نائب ناظم مولانا عبدالرب سلفی، مولانا فخرالدین ریاضی،ناظم حلقہ اٹوا، مولانا عبدالرشید سلفی،مولانا عبدالرحمن سلفی،مولانااجود کلیم اللہ عالیاوی، خورشید احمداور علاقہ کے دیگرسرکردہ شخصیات کے ہاتھوں بلاتفریق مذھب وملت ریلیف تقسیم کیاگیا، اللہ تمام معاونین ، مشارکین اور ہمدردان قوم وملت کی کاوشوں کوشرف قبولیت بخشے، آمین