بیدر . سابق وزیر، جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے صدر، حلقہ کے ایم ایل اے، بنڈپاقاسم پور، جو گوساپور، برور ٹانڈہ، برور، چنتل گیرہ، دھرم پورہ سمیت مختلف حلقوں میں جے ڈی ایس کے امیدوارکی حیثیت سے دورہ کیا۔آج جمعرات کی صبح، وہ گھر گھر گئے اور کینوسنگ کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی جب بھی اقتدار میں تھی اس نے لوگوں کے کام کئے ہیں۔ ہمیں اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے اقتدار میں لائیں، ہم خواتین کی سیلف ہیلپ سوسائٹیوں کے قرضے معاف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے بورویل کو دن میں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ہم اقتدار میں آتے ہی کسانوں کو دس ایکڑ تک کاشتکاری کے اخراجات کے لیے دس ہزار روپے فی ایکڑ سبسیڈی دیں گے۔ ہم مختلف تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔ کسان نوجوانوں سے شادی کرنے والی نوجوان خواتین کو ہم 2 لاکھ روپے دیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سی فلاحی اسکیمیں نافذ کریں گے۔اپنے پارٹی منشور میں ہم نے عوام کے حق میں اہم منصوبوں کے بارے میں ووٹرز کوآگاہ کیا ہے۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے حلقہ اور ریاست کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ جے ڈی ایس پارٹی کو دیں اور جے ڈی ایس پارٹی کو اقتدار میں لائیں۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے گائوں کے مندروں، گرجا گھروں اور درگاہوں کا دورہ کیا اور پوجا کی اور مہاتما کے مجسموں اوران کی تصاویر پر پھول چڑھائے۔