دہلی : پریس کلب آف انڈیا نے ٹائمز ناؤ کے لیے کام کرنے والی رپورٹر بھاونا کماری کی مبینہ گرفتار ی پر لدھیانہ پولیس اور لدھیانہ سرکار کی سخت مذمت کی ہے ۔پریس کلب آف انڈیا دہلی کے صدر اوماکانت لکھیرا کے مطابق معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بھاؤنا لدھیانہ میں محلہ کلینک کی افتتاحی تقریب کو کور کرنے گئی تھی۔ اور وہاں انہیں ایک مرد افسر نے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔پولیس نے پوچھنے کے باوجود گرفتاری کی کوئی بھی وجہ نہیں بتائی ۔ یہاں تک کہ خاتون افسر کے ذریعے ہی کسی خاتون کی گرفتاری کے اس رقم شدہ پروٹوکول پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔بعد میں پولیس کمشنریٹ نے اپنے دامن کو بچانے کے لیے غلط بیانی اور بہانوں کا ایک طویل اور جھوٹا سلسلہ شروع کردیا۔اس ذلت آمیز فعل سے بہت سی گتھیاں الجھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اور بعد میں غور و فکر کرنے پر معلوم ہوا کہ پچھلے دو مہینوں سے پنجاب میں میڈیا کے نمائندوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو پنجاب پولیس کے ذریعے سے صحافیوں پر ہو رہا ہے اور طریقہ کار بھی بھاونا کماری پر ہونے والے اس حملے سے ملتی جلتی ہے۔پریس کلب آف انڈیا اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو سمجتے ہوئے صحافی کے حقوق پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ہم پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے پنجاب پولیس کے ذریعہ صحافی کے خلاف لگائے گئے فرضی اور یک طرفہ الزامات کو فوری طور پر واپس لینے اور اس معاملے میں انتظامی حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔