• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

معروف شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت

محمدقمرعالم ندوی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2023
0 0
A A
معروف شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت
Share on FacebookShare on Twitter

خبرلگی ہے کہ اب گلشن میں نہیں ہے نکہت
یہ سن کے کتنے ہی گل اب اداس بیٹھے ہیں
ملک کی مشہورومعروف شاعرہ نسیم نکہت کامختصرعلالت کے بعد لکھنئوکے ایرامڈیکل اسپتال میں انتقال ہوگیا،محترمہ نسیم نکہت ترنم میں غزل وگیت پڑھتی تھی، ملک وبیرون میں اپنے شعروشاعری کی وجہ سے جانی پہچانی جاتی تھی ،سریلی نسوانی آوازسے مشاعرے کوکامیاب کردیتی تھیں،اردوزبان وادب کے چاہنے والے لوگ مشاعرے میں جوق درجوق شریک ہوتے ہیں، راستے کی صعوبتوں اورپریشانیوں کاذرابھی خیال نہیں کرتے یہ ان لوگوں کااردوزبان وادب سے محبت کاثبوت ہے اوریونہی ارردوزبان وادب پروان چڑھتارہے گا۔ڈاکٹرنسیم نکہت کی پیدائش ضلع بارہ بنکی اترپردیش میں ہوئی ،چھوٹی بچہ ہی تھی کہ پھوپی جان نے گودلے لیاتھا،اچھاسے پالاپوساتعلیم وتربیت کی دولت سے آراستہ کیا، پرورش وپرداخت کی پوری ذمہ داری پھوپی کے ہی ذمہ تھا،لکھنئوکی تہذیب وتمدن سے پوری طرح مزین ہوئی ،ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنؤ یونیورسیٹی کے شعبہ اردو سے ایم اے اردواوراردوشاعری میںواقعہ کربلاء کے موضوع پر۱۹۹۳پی ایچ ڈی کی ڈگڑی حاصل کی۔
شعروشاعری کی دنیامیں محترمہ نسیم نکہت نے بہت نام وشہرت کمایاہے،غزل وگیت کے ذریعہ سے اپنی الگ شناخت وپہچان بنائی ہے،کئی کتابیں منظرعام پرآئی اورعوام وخاص میں مقبول ہوئی،ان کی کتابیں مندرجہ ذیل ہیں،دھواں دھواں،خواب دیکھنے والوں،مراانتظارکرنا،مشاعرے دیدہ شنیدہ (مقالہ) مولانا آزاد سنٹرل یونیورسیٹی حیدرآباد میں ان پر ایم فل ہوچکی ہے،جوکہ اپنے آپ میں کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ڈاکٹر نسیم نکہت کی شعروشاعری کی خدمات کے اعتراف میںکئی ایوارڈ مل چکے ہیں،جن میںنوائے میر ایوارڈلکھنئو،یادفراق ایوارڈ،شہرادب سمان غازی آباد،ساہتیہ جواہرایوارڈلکھنئو،پروین شاکر ایوارڈ دہلی،اورسفرکمال کراچی شامل ہے ،ڈاکٹر نسیم نکہت طویل عرصے تک راشٹریہ سہارااردولکھنؤ کی سب میں بھی رہ چکی تھیں۔محترمہ نسیم نکہت کی شعروشاعری کاآغازگھرسے ہوا،پھوپی شعرو شاعری سے ذوق وشوق اور تعلق رکھتی تھیں اورلکھنؤ کے امام باڑے میں مجلس میں پڑھتی تھی، جب نسیم نکہت کی شعروشاعری سے دلچسپی ہونے لگی اوراپنے گھرسے ہی ترنم میں شعرپڑھناشروع کیا،امام باڑے کی مجلس میں ایک دفعہ ترنم سے شعر پڑھنے کاموقع ملااتفاق سے اس مجلس میں ایک شاعربھی موجودتھے جس کونسیم نکہت کی آوازاچھی لگی اوردادوتحسین سے نوازا اورمشاعر ے میں بھی متعارف کرایااورصلاح ومشورہ دیاکہ مشاعرے میں غزل پڑھولوگ پسند کریں گے،نسیم نکہت کے حوصلے بلندہوگئے اس وقت سے نسیم نکہت مشاعرے کی دنیامیں شریک ہونے لگی اوربین الاقوامی شاعرہ کے طورپرمتعارف ہوئی،محترمہ نسیم نکہت کی شادی پندرہ سال کی عمرمیں کردی گئی ،ان کے سسرگوہرلکھنئوی تھے، اس وقت کے مشہورشاعرتھے،انہیں سسرال میں شاعری کی پوری آزادی تھی ،کوئی کسی طرح کی بندش نہیں تھی ،ملک وبیرون ملک میں شریک ہونے کی اجازت تھی ،گھروالوں نے شعروشاعری میں مددکی بلکہ حوصلہ افزائی کی اورپوری طرح سے شدھ بودھ کے ساتھ اپنی شاعری میں احساس وجذبات کابرملااظہارکرتی تھیں،ان کے اشعارکے کچھ نمونے کے طورپرپیش کرتے ہیں۔
اپنے چہرے کوبدلنابہت مشکل ہے
دل بہل جائے گاآئینہ بدل کردیکھو
ڈاکٹرنسیم نکہت کی شاعری میں جذبات واحساسات وکیفیات پایاجاتاہے،ہرشعرسے قاری کوسبق ملتاہے ،نسیم نکہت بہت ہی عام فہم الفاظ میںاپنی بات کوپیش کرنے کاہنرجانتی ہے،اشعارملاحظہ کیجیے
بنجارے ہیں رشتون کی تجارت نہیں کرتے
ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے
ملناہے توآجیت لے میدان میں ہم کو
ہم اپنے قبیلے سے بغاوت نہیں کرتے
طوفان سے لڑنے کاسلیقہ ہے ضروری
ہم ڈوبنے والوں کی حمایت نہیں کرتے
نہ تجھے خبرہے میری نہ مجھے خبرہے تیری
تیری داستان سے جیسے میری ذات کٹ گئی ہے
یہ تیرامزاج توبہ یہ تیراغرورتوبہ
تیری بزم میں ہمیشہ مری بات کٹ گئی ہے
ڈاکٹر نسیم نکہت قدیم شاعرات میں شمارہوتی تھی غزل وگیت پرمکمل دسترس حاصل تھا،مشاعروں میں خاتون کی نمائندگی کرتی تھی، نئی نسل کی سماعت کاخیال رکھتی تھی، محترمہ نسیم نکہت کی تدفین عیش باغ قبرستان میں ہوئی ،اللہ سے دعاء کرتاہوں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل دے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist