سر ینگر، راجوری کے کنڈی جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے بیچ پورے جنگلات میں تلاشی آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا تاہم کہیں پر بھی ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ تلاشی آپریشن کے دوران ڈرون خدمات کے علاوہ سونگنے والے کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جار ی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے بٹھہ دوریاں توطا گلی میں فوجی گاڑی پر ملی ٹنٹوں کا گھات لگا کر حملے کے بعد قریب دو ہفتوں تک راجوری جنگلات میں ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن کے چلتے مسلح تصادم آرائی میں ایک ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے بعد جنگلات میں اتوار کے روز تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ خیال رہے کہ طویل تلاشی آپریشن کے دوران جمعہ کی صبح جنگلات میں تلاشی کارروائی کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جنگلات میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ جھڑپ کے دوران ملی ٹنٹوں کے گروپ نے کچھ دھماکہ خیز مواد سیکورٹی فورسز کی جانب پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سنیچروار کی صبح ایک مرتبہ پھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنتوں کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہو گیا ۔ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز کو خدشہ تھا کہ ایک ملی ٹنٹ زخمی حالت میں جنگلات میں کہیں چھپا بیٹھا ہے جس کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جنگلات میں جاری رہا ۔ جموں میں مقیم دفاع ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے کنڈی جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کے بعد جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طو رپر جنگلات میں موجود ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن میں ڈرون خدمات کے ساتھ ساتھ سونگنے والے کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے اور سیکورٹی فورسز کی مزید کمک بھی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جنہوں نے پورے جنگلات میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنڈی جنگلات میں ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ ملی ٹنتوں کا پتہ لگانے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔