سرینگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں موسم کی ابتر صورتحال کے بیچ مرگن ٹاپ میں 20سے زائد کنبے اپنے میویشیوں کے ہمران پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بچائو کارروائیاں شروع کردی ہے اور اب تک دو درجن سے زائد افراد کو بچالیاگیا ہے ۔ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے پورے خطے میں جاری خراب موسمی حالات کے درمیان کوکرناگ علاقے میں مارگن ٹاپ پر اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے تقریباً 20 کنبوں کو نکالنے کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ریونیو، پولیس، فوج، سی آر پی ایف، میڈیکل، اے ایس ایچ، ایس آر ٹی سی پر مشتمل ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن مارگن ٹاپ کے قریب نوکن میں ’’ہیلپ ‘‘کی کال کا جواب دینے کے لیے شروع کیا گیا۔ ایس ڈی ایم کوکرناگ، جو ڈی سی کی مجموعی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیںنے فون پر بتایاکہ اندازہ ہے کہ وہاں 10 سے 20 خاندان ہیں جن میں مویشیوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں اہلکار نے کہا کہ انہوں نے اب تک 2 درجن افراد اور 20 کے قریب فارم جانوروں کو بچایا ہے۔اہلکار نے کہا کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک اور ٹیم JCB مشینری کے ساتھ جا رہی ہے۔اہلکار نے مزید کہاکہ ہم نے گاوران میں ایک عارضی پناہ گاہ اور فوج کے ذریعے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا ہے۔