سرینگر، لیتہ پورہ فدائین حملے کیس کے سلسلے میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ایک مبینہ ملزم کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔ ادھر تحقیقاتی ایجنسی نے کپواڑہ اور شوپیان میں بھی اس طرح کی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں ایکٹ کے تحت دو افراد کی جائیداد ضبط کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق لیتہ پورہ اونتی پورہ میں فدائین حملے کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے ایک ملز م کی جائیدا د (6دکانیں ) منسلک کر دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جائیداد ایک فیاض احمد ماگرے ولد مرحوم جلال الدین ماگرے تحصیل اونتی پورہ کی ہے جو فدائین حملہ کیس کے ملزمین میں سے ایک ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیاض احمد ماگرے این آئی اے کی جانب سے دائر کردہ کیس میں ملزم ہے۔
بدھ کی صبح این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ان کی جائیداد جو کہ لیتہ پورہ میں سروے نمبر 2664 من کے تحت 5.5 مرلہ اراضی پر تعمیر کی گئی 6 دکانیں ہے کو غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ 1967 کے تحت این آئی اے کورٹ جموں کے کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے تحت منسلک کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم فیاض احمد ماگرے مہلو ک ملی ٹنٹ نور محمد کا سرگرم ساتھی تھا۔ تنترے اور اس حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں فعال کردار ادا کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیش محمد سے تعلق رکھنے والے بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹنٹوں نے 30اور 31دسمبر کی درمیانی رات کو لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ حملے کے بعد جنوری 2018 کے مہینے میں، مدثر احمد خان کا کردار جو اس وقت جیش کا بالائے زمین کارکن تھا کی گرفتاری کے بعد فیاض احمد ماگرے نے فوری طور پر جیش کمانڈر مفتی وقاص کے ذریعے اسلحے کا بندوبست کرکے مدثر احمد خان کو جی ای ایم کے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے میں مدد فراہم کی۔ اس نے اسے بھی ساتھ لیا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس چیک پوسٹوں کو عبور کرنے میں مدد کی۔ جس کے بعد این آئی اے نے کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں کارروائی شروع کر دی ۔ اسی طرح سے کارورائیوں کا جاری رکھتے ہوئے این آئی اے نے شمالی ضلع کپواڑہ کے منگی گاہ شیلابھاتو محلہ میں حکام نے ایک غیر منقولہ جائیداد کو بھی منسلک کیا ہے، جس کی پیمائش 3.5 مرلہ ہے ۔ اسی طرح ایجنسی نے یو اے پی اے کے تحت شوپیاں ضلع کے ہرمین گاؤ ں میں ایک غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا، جو الورا گاؤ ں کے ایک اسحاق پالا کی ہے۔ملزم پالا این آئی اے کیس نمبر1 میں ملوث ہے۔ اہلکار نے کہا کہ جائیدادوں کو این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کے حکم پر ضبط کیا گیا ہے۔